نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    محمد خلیل الرحمٰن : بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ میرا یہ آنا جانا تو لگا رہتا ہے ۔ آپ خوش آمدید...

    محمد خلیل الرحمٰن : بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ میرا یہ آنا جانا تو لگا رہتا ہے ۔ آپ خوش آمدید کہتے کہتے تھک جائیں گے ۔ :D
  2. ظہیراحمدظہیر

    علی وقار : علی وقار ، کوئی ایک وجہ ہو تو بتائی جائے ۔ اس بار زندگی نے کئی محاذوں پر بیک وقت...

    علی وقار : علی وقار ، کوئی ایک وجہ ہو تو بتائی جائے ۔ اس بار زندگی نے کئی محاذوں پر بیک وقت حملہ کیا تھا ۔ چومکھی لڑنا پڑا ۔ مختصراً یہ کہ کچھ نئی ذمہ داریاں اور کچھ اپنی بازیافت کی جدوجہد۔ گھربار کو زیادہ وقت اور توجہ چاہیے تھی ۔ ترجیحات تبدیل کرنا پڑیں ۔ اب ایک بار پھر علمِ بغاوت بلند...
  3. ظہیراحمدظہیر

    یاسر شاہ : آپ بھلے آدمی ہیں ، مبارک دے رہے ہیں ۔ ورنہ کچھ دوست تو ضرب الامثال سے ضربیں لگارہے...

    یاسر شاہ : آپ بھلے آدمی ہیں ، مبارک دے رہے ہیں ۔ ورنہ کچھ دوست تو ضرب الامثال سے ضربیں لگارہے تھے ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    زیک : رکن کی نہیں رکنیت کی بات ہورہی ہے ۔ رکنیت تو سات سال سے برقرار ہے نا! :) تابش صدیقی...

    زیک : رکن کی نہیں رکنیت کی بات ہورہی ہے ۔ رکنیت تو سات سال سے برقرار ہے نا! :) تابش صدیقی نے غیر حاضری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درمیان میں کچھ دنوں کے لئے معطل کردیا ہو تو اور بات ہے ۔:):):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    یہ بات دوستوں کو بتائی تو ایک دوست بآواز بلند بولے: کھایا پیا کچھ نہیں ، پلیٹ توڑی بارہ آنے...

    یہ بات دوستوں کو بتائی تو ایک دوست بآواز بلند بولے: کھایا پیا کچھ نہیں ، پلیٹ توڑی بارہ آنے! دوسرے صاحب کہنے لگے کہ سات کے بجائے اگر بارہ برس ہوئے ہوتے تو دِلّی سے متعلق ایک ضرب المثل اس موقع پر پوری طرح فٹ ہوتی۔ تیسرے صاحب گویا ہوئے کہ میاں دِلّی کے بجائے نلکی والی ضرب المثل زیادہ صادق آتی۔...
  6. ظہیراحمدظہیر

    آج اردو محفل کی رکنیت کو سات برس ہوگئے ۔

    آج اردو محفل کی رکنیت کو سات برس ہوگئے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    چند ادبی لطیفے

    ٹرانسلٹریشن میں یہ مسئلہ تو رہتا ہی ہے ۔ اس سلسلے میں میرا اصول یہ ہے کہ جو انگریزی نام جس املا کے ساتھ اردو میں مستعمل اور معروف ہوگئے ہیں انہیں اسی طرح لکھنا چاہیے کہ اصل مقصد تو ابلاغ ہے ۔ اب ٹیکساس معروف اور مستعمل ہے تو اسے ٹیکسس لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    چند متفرق تصاویر

    ویسے بقول شخصے کلوز اپ تو سب ایک جیسے ہی ہوتے ہیں ۔:D
  9. ظہیراحمدظہیر

    پیرزادہ قاسم رسوائی کا میلہ تھا سو میں نے نہیں دیکھا۔ پیرزادہ قاسم

    اعلیٰ اشعار! پیرزادہ قاسم کی خوبصورت اور جدید تغزل کی حامل غزلوں میں سے ایک غزل ہے یہ ! بہت خوب!
  10. ظہیراحمدظہیر

    پیرزادہ قاسم غزل۔ کب تک کوئی طوفان اٹھانے کے نہیں ہم۔ پیرزادہ قاسم

    جب گفتگو اک عہدِ گراں گوش سے ٹھہرے کر گزریں گے کچھ، شور مچانے کے نہیں ہم اب یوں ہے کہ ہم خود سے ہوئے برسرِ پیکار مجبوری ہے یا فرض ، بتانے کے نہیں ہم بے نُور اُجالے ہوں تو پھر دل ہی جلیں گے یہ آخری شمعیں تو بجھانے کے نہیں ہم واہ! کیا بات ہے ڈاکٹر صاحب کی ! بہت اعلیٰ !!
  11. ظہیراحمدظہیر

    چند ادبی لطیفے

    تقریباً دو سال پہلے ڈیلاس میں ایک ٹارنیڈو ( شدیدطوفانِ باد و باراں) آیا۔ سرور عالم راز سرورؔ ڈیلاس میں رہتے ہیں ۔ طوفان کی خبر سن کر میں نے انہیں ٹیکسٹ کیا اور خیریت دریافت کی ۔ فوراً ہی ان کا جوابی ٹیکسٹ آیا ۔ لکھا تھا : میاں ، میرے ہوتے ہوئے کیسا طوفان اور کہاں کا طوفان ۔ بھلا ایک میان...
  12. ظہیراحمدظہیر

    چند ادبی لطیفے

    ڈاکٹر آمنہ خاتون علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں انشاء اللّٰہ انشاؔ پر پی ایچ ڈی کے لئے کام کر رہی تھیں۔ اُن دنوں پروفیسر رشید احمد صدیقی وہاں صدر شعبہ تھے۔اسی دوران آمنہ خاتون کے یہاں بچے کی ولادت کا وقت قریب آ گیا تو انہوں نے چھٹی کے لئے درخواست دی۔ درخواست جب رشید صاحب کے یہاں...
  13. ظہیراحمدظہیر

    آج کی حدیث

    سیما آپا ، آپ نے ایک اہم حدیث نقل کی ہے ۔ بیشتر لوگوں کو علم الفرائض کی اصطلاح کے درست معنی نہیں معلوم ہوتے اور اکثربتانا پڑتے ہیں اورعلم الفرائض پر عمل تو اب پاکستانی معاشرے میں برائے نام ہی رہ گیا ہے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

    بہت خوب ، عاطف بھائی ! لگتا ہے کہ آج کل اندر کا فنکار جاگا ہوا ہے ۔ اسے جگائے رکھیے ، ہم شور مچاتے رہیں گے ۔ :) یہ سینری ٹیبلیٹ پر بنائی ہے یا سیل فون پر؟
  15. ظہیراحمدظہیر

    چند متفرق تصاویر

    پورن ماشی کی تصویر تو بہت خوب لی ہے ، عرفان بھائی ۔ زبردست!
  16. ظہیراحمدظہیر

    دیکھا ہے حقیقت کو تیرے ہی حوالے سے ہر شے نظر آتی ہے اندر کے اجالے سے

    دیکھا ہے حقیقت کو تیرے ہی حوالے سے ہر شے نظر آتی ہے اندر کے اجالے سے
  17. ظہیراحمدظہیر

    ”کچھ لوگوں” کے نام بھی تو بتائیے ناں ۔ اس کے بغیر نصیحت کا کیا فائدہ!:):):)

    ”کچھ لوگوں” کے نام بھی تو بتائیے ناں ۔ اس کے بغیر نصیحت کا کیا فائدہ!:):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    عبید بھائی ، اللّٰہ کریم آپ کے والد محترم کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور ان کی شفقتوں کا...

    عبید بھائی ، اللّٰہ کریم آپ کے والد محترم کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور ان کی شفقتوں کا سایہ تادیر آپ کے سر پر قائم رکھے ۔ آمین۔ ان کی خدمت اور دیکھ بھال میں کوئی کسر مت چھوڑیئے ۔ اپنی جنت بنائیے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    آمین یارب!اتنی ساری دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ خواہرم ۔ اللّٰہ کریم یہ سب دعائیں آپ کے اور اہلِ...

    آمین یارب!اتنی ساری دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ خواہرم ۔ اللّٰہ کریم یہ سب دعائیں آپ کے اور اہلِ خانہ کے حق میں بھی قبول فرمائے ۔جزاکِ اللّٰہ خیراًکثیراً ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    جزیرہ نظر میں نہ کوئی کنارا خدا کے حوالے سفینہ ہمارا

    جزیرہ نظر میں نہ کوئی کنارا خدا کے حوالے سفینہ ہمارا
Top