کچے اور پکے کا کیا ہے حضور، بات یہ ہے کہ آدمی شاعر، یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ پھر ہمیں خود تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک شاعر کی زندگی مکمل ہو جانے کے بعد ہم شاعری سے ہی دل برداشتہ ہو جائیں گے! :):)
توبہ کریں حضور، دو سال سے مشاعرے پڑھ رہے ہیں(لفافے والے)! قسم خالق کی، اب تک گھر بہ پائے خود (و با کرایہِ خود) نہیں لوٹے، ہر بار کسی شاعر کو (گاڑی سمیت) اٹھا لاتے ہیں بہ ایں لالچ کہ اپنی لائبریری میں ایک تازہ کتاب کی زیارت کروا دوں گا! :):)
موسم تو خوب ہے، لیکن اب تک بات چائے سموسے سے آگے نہیں بڑی، بلکہ نعتیہ مشاعروں میں لفافہ بھی اس ڈھنگ کا دیا جاتا ہے جیسا شادی کے اخراجات کے بعد "دوجنسہ" کو دیا جاتا ہے۔ آج ہی کی بات بتا رہے ہیں جناب۔۔۔۔ :(