نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    انور مسعود جہلم دا پل

    کئی وری میں سوچیا کہ "میلہ اکھیاں دا" دی چونویاں نظماں ٹائپ کر کے اپ لوڈ کراں ۔ مگر جنی وری کتاب خریدی کج دناں بعد غیب ہو گئی۔ :) بہرحال بہت مہربانی یوسف سلطان صاحب۔ مزید ایس کتاب وچوں وی نظماں شامل کرو۔
  2. فرخ منظور

    میر تھا مستعار حسن سے اُس کے جو نور تھا

    نوٹ: عبدالباری عاسی، کلیاتَ میر نسخہ عاسی۔ گزر گئی بر وزن فعولن اب متروک ہے کیونکہ اس طرح صرف گزر گی رہ جاتا ہے۔
  3. فرخ منظور

    اوہ تیری خیر

    جھوٹی خبر ہے۔ اب تمام معتبر اخبارات نے اس خبر کو ہٹا دیا ہے۔
  4. فرخ منظور

    نسیمِ صبح اک بوسہ چرا جاناں کی محفل سے ۔ منظوم ترجمہ: شاہد فاروق

    نسیمِ صبح اک بوسہ چرا جاناں کی محفل سے کہ بوئے دوست آتی ہے اسی پاکیزہ منزل سے بہا مت چشمِ نم دیدہ یہ آنسو ان کی راہوں میں کہ پا رہوارِ جاناں کے نہ ہوں آلودہ اس گل سے ہزاروں گرہیں ڈالی ہیں فراقِ یار نے لیکن جہاں چہرہ ترا دیکھا ، ہوئے آزاد مشکل سے (منظوم ترجمہ: شاہد فاروق)...
  5. فرخ منظور

    امجد اسلام امجد جو اُتر کے زینئہِ شام سے، تری چشمِ تر میں سما گئے ۔ امجد اسلام امجد

    جو اُتر کے زینئہ شام سے، تری چشمِ تر میں سما گئے وُہی جَلتے بجھتے چراغ سے ،مرے بام و دَر کو سجا گئے یہ جو عاشقی کا ہے سلسلہ، ہے یہ اصل میں کوئی معجزہ کہ جو لفظ میرے گُماں میں تھے، وہ تری زبان پہ آگئے ! وہ جو گیت تم نے سُنا نہیں، مِری عُمر بھر کا ریاض تھا مرے درد کی تھی وہ داستاں ، جِسے تم ہنسی...
  6. فرخ منظور

    تبسم مجھ کو کبھی کبھی سوئے اغیار دیکھنا ۔ صوفی تبسم

    مجھ کو کبھی کبھی سوئے اغیار دیکھنا اس شوخ کی نگاہِ طلب گار دیکھنا چشمِ نظارہ بیں میں ہے یہ کیا رہِ کشود جب دیکھنا وہی در و دیوار دیکھنا دہرائے گا وہ اپنی کوئی داستانِ غم وہ آ رہا ہے پھر مرا غم خوار دیکھنا ہر اِک قدم پہ شوق کی منزل ہے ساتھ ساتھ اس راہرو کی گرمیِ رفتار دیکھنا دیدارِ بزمِ یار،...
  7. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی پہلے ہی دن سے ہے مجھ پر یہ سخن کی صورت ۔ مصطفیٰ زیدی

    پہلے ہی دن سے ہے مجھ پر یہ سخن کی صورت شعر میں دل کا لہو آئے چمن کی صورت رات کو انجمنِ ذہن میں عریاں ہو کر جگ مگاتی ہے زمیں تیرے بدن کی صورت ناز کرتی ہے فضا شاہدۂ شب کی طرح کھیلتی چلتی ہے آواز پون کی صورت ہائے وہ عارضِ گُل نار شفق کی مانند ہائے وہ رقص پُر اسرار کرن کی صورت نظر آتی ہے ہر اک...
  8. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ رانجھا رانجھا کر دی نی میں ، آپے رانجھا ہوئی ۔ بلھے شاہ

    ایہو کافی سچل سٹوڈیو دی پروڈکشن تے فریحہ پرویز دی اواز وچ سنو۔
  9. فرخ منظور

    اُردو - اقبال اشہر

    کاشفی صاحب، یہ اقبال اشہر ہیں یا اقبال اشعر؟ اگر اشہر ہیں تو اشہر کا کیا مطلب ہوا؟
  10. فرخ منظور

    مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے

    مرے ہم نفس مرے ہم نوا فریدہ خانم کی آواز میں
  11. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    آ رہے ہیں نہ جا رہے ہیں ہم بس یہاں بیٹھے کھا رہے ہیں ہم لیٹ جاتے جو دھکا دیتا کوئی بس کھڑے ڈگما رہے ہیں ہم کوئی ہم سے نہ کچھ امید رکھے دھوکا دینے کو آ رہے ہیں ہم ہیں کچھ ایسے بھی آشنا جن کو احتیاطاً چھپا رہے ہیں ہم اب افاقہ ہے ورنہ مدت سے جوتیاں ان سے کھا رہے ہیں ہم (جولائی ایلیا)
  12. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی آدمی ۔ مصطفیٰ زیدی

    بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
  13. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی آدمی ۔ مصطفیٰ زیدی

    آدمی مجھ کو محصور کیا ہے مری آگاہی نے میں نہ آفاق کا پابند، نہ دیواروں کا میں نہ شبنم کا پرستار، نہ انگاروں کا اہلِ ایقان کا حامی نہ گنہگاروں کا نہ خلاؤں کا طلب گار، نہ سیّاروں کا زندگی دھوپ کا میدان بنی بیٹھی ہے اپنا سایہ بھی گریزاں، ترا داماں بھی خفا رات کا روپ بھی بے زار، چراغاں بھی خفا...
  14. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ ۔ بلھے شاہ

    دلیر مہدی دی اواز وچ بلھے شاہ دی کافی ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
  15. فرخ منظور

    ایک 'جُوں' کا کھلا خط [اردو دان طبقے کے نام ] - از - محمد احمدؔ

    جیسے جون ایلیا ساری عمر ایک جگہ اٹکا رہا ہے اسی طرح جولائی ایلیا بھی جولائی سے آگے نہیں بڑھ رہا۔ :)
  16. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی تعبیر ۔ مصطفیٰ زیدی

    تعبیر مجھے یقیں تھا کہ تم نہیں ہو تھکے ہوے کھڑکیوں کے چہرے جلی ہوئی آسماں کی رنگت سیاہ آفا‍ق تک بگولے لہو کے آتش فشاں کی ساعت وجود پر ایک بوجھ سا تھا نہ صبح ِوعدہ نہ شامِ فرقت اسی مہیب آتشیں گھڑی میں کسی کی دستک سنی تو دل نے کہا کہ صحرا کی چوٹ کھائے کوئی غریب الدیار ہو گا یہ سچ کہ دل کی ہر ایک...
  17. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ تیرے عشق نچایا کر کے تھیّا تھیّا ۔ بلھے شاہ

    تیرے عشق نچایا (قوالی)۔ صابری برادران
  18. فرخ منظور

    ابھی سولہ برس کی ہو ابھی تم بانکپن میں ہو مگر لگتا ہے کیوں ایسے کہ جیسے سانپ بن میں ہو :)

    ابھی سولہ برس کی ہو ابھی تم بانکپن میں ہو مگر لگتا ہے کیوں ایسے کہ جیسے سانپ بن میں ہو :)
  19. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    شکریہ جناب۔ خوش رہیے۔
  20. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    عجیب بات ہے۔ آپ کا مراسلہ میں نے آج دیکھا۔ دراصل میں کوئی شاعر نہیں ہوںِ یہ ایسے ہی چلتے پھرتے کی تک بندیاں ہیں۔
Top