نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    شکریہ جناب۔ خوش رہیے۔
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    مہِ دو ہفتہ کی چھاؤں، شراب ہاتھ میں ہے سرور و لذت و فتنہ، فساد ہاتھ میں ہے (فرخ منظور)
  3. فرخ منظور

    مکمل ن ۔ م۔ راشد: صوت ومعنی کی کشاکش از شمس الرحمان فاروقی

    راشد پر ’’ابہام‘‘ کا الزام اکثر لگایا گیا ہے۔ ایک صاحب کا تذکرہ میں اوپر کرچکا ہوں۔ کچھ نئے نقادوں نے اس مبینہ ابہام کو بہ نشاط خاطر قبول کیا ہے۔ معترضین کی نفسیات کووالیری (Paul Valery)نے خوب واضح کیا ہے۔ وہ کہتا ہے: بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ وہ جن چیزوں کو سمجھ نہیں پاتے ، انھیں نامفہوم کہتے ہیں...
  4. فرخ منظور

    مکمل ن ۔ م۔ راشد: صوت ومعنی کی کشاکش از شمس الرحمان فاروقی

    محمد حسن عسکری مغربی تنقید کے اس طریق کے مخالف ہیں جس میں کسی تخلیق کا بغور مطالعہ کرکے اور صرف اس تخلیق کے دائرے میں رہ کر اس کے الفاظ کے مفاہیم و نکات سے بحث کی جاتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرز تنقید نے منطقی اثبات پرستوں(Logical Positivists) کے (نسبتاً) سطحی اور کم کوش فلسفے سے جنم لیا...
  5. فرخ منظور

    مکمل ن ۔ م۔ راشد: صوت ومعنی کی کشاکش از شمس الرحمان فاروقی

    ن ۔ م۔ راشد: صوت ومعنی کی کشاکش ’’لا= انسان‘‘ کے آئینے میں شمس الرحمان فاروقی (ن۔م۔راشد: ۱۹۱۰ تا ۱۹۷۵) ابناے وطن کی نظروں میں مطعون تو بے چارہ اردو کا نقاد ہے کہ جس شاعر پر قلم اٹھاتا ہے توصیفی کلمات کا انبار لگادیتا ہے۔ یا دشنام طرازیوں کا وہ رنگ دکھاتا ہے کہ ملاح پانی مانگنے لگیں۔ لیکن واقعہ...
  6. فرخ منظور

    ایک 'جُوں' کا کھلا خط [اردو دان طبقے کے نام ] - از - محمد احمدؔ

    جَو سر میں جوؤں کا سودا تھا ، سب نِکال دِیا بَلا ہُوں میں بھی، کہ آئی بَلا کو ٹال دِیا (جولائی ایلیا)
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    سرما کے پرندوں کا سفر دیکھا تو سوچا شاعر کا تخیّل ہے ذرا عرش سے آگے (فرخ منظور)
  8. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی محبت

    محبّت تُو مِری شمعِ دِل و دِیدہ ، مِری معصُومہ پیار کی دُھوپ میں نِکلی، تو پِگھل جائے گی کَھولتا ، گُونجتا لاوا ہے مِرے جسم کا لمس تُو مِرے ہونٹوں کو چُھو لے گی تو جل جائے گی تِتلِیاں چُن ابھی خاروں کی طلب گار نہ بن اپنے بالوں کو سجا، ماتمِ افکار نہ بن! ناچ سنگیت پہ، طوفان کی رفتار نہ...
  9. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ تیرے عشق نچایا کر کے تھیّا تھیّا ۔ بلھے شاہ

    تیرے عشق نچایا کر کے تھیّا تھیّا تیرے عشق نے ڈیرا، میرے اندر کیتا بھر کے زہر پیالہ، میں تاں آپے پیتا جھبدے بوہڑیں وے طبیبا، نہیں تاں میں مر گئی آ تیرے عشق نچایا کر کے تھیّا تھیّا چھپ گیا وے سُورج، باہر رہ گئی آ لالی وے میں صدقے ہوواں، دیویں مُڑ جے وکھالی پیرا! میں بُھل گئی آں، تیرے نال نہ گئی آ...
  10. فرخ منظور

    میر آج وہ بدمست ہے، ہشیار رہو تم

    اس غزل میں کچھ اغلاط ہیں۔ درست غزل پیش ہے۔ میر آج وہ بدمست ہے ہشیار رہو تم ہے بے خبری اس کو خبردار رہو تم جی جائے کسی کا کہ رہے تم کو قسم ہے مقدور تلک درپئے آزار رہو تم وہ محوِ جمال اپنی ہی پروا نہیں اس کو خواہاں رہو تم اب کہ طلب گار رہو تم اس معنی کے ادراک سے حیرت ہی ہے حاصل آئینہ نمط صورتِ...
  11. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    پہلے میں سمجھا شاید سگریٹ والے سُوٹوں کی بات کر رہی ہیں۔ :)
  12. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
  13. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    اِک مجسّم غزل ہے اس کا بدن پھر قیامت ہے شاعری اُس کی (فرخ منظور)
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    میں کنجِ ہجر میں بیٹھا ہوں کب سے نصابِ وصل ہی پڑھتا رہا ہوں (فرخ منظور)
  15. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    دل کی چوٹیں بھلا رہا تھا وہ اک نئی دھن میں گا رہا تھا وہ (فرخ منظور)
  16. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    واعظ کی سنیں کیا کہ نہ طاقت ہے نہ فرصت ایسے میں ہمیں رندِ خرابات بہت ہے (فرخ منظور)
  17. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    اچھا ہوا کہ تم بھی کسی اور کے ہوئے کچھ تو کمی ہوئی مرے ہجر و وصال میں (فرخ منظور)
  18. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    کل رات ہم نے جس سے لپٹ کر گزار دی پیکر تھا تیرا وہ یا کوئی نقشِ دود تھا (فرخ منظور)
  19. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    خواہشیں کیوں لہو میں پلتی ہیں جسم کی موت سے جو ٹلتی ہیں ہورہے ہم اسی کے پروانے شمعیں آنکھوں میں جس کی جلتی ہیں (فرخ منظور)
Top