بالفرض محفل پر آپ کے نام سے خان ہٹا بھی دیا گیا تو فقط محفل پر آپ کو راحت مل سکے گی. حقیقی دنیا میں بھی ادب ہے اور وہاں بھی بعض لوگ آپ کو خان صاحب کہتے ہوں گے، اس کا کیا حل ہے آپ کے پاس؟
یہ تو کوئی بات نہیں، اتنی سی بات پر ناراض کیوں ہوتے ہیں. مجھے خود بھی اپنے نام کا آئی ڈی نہیں ملا کیوں کہ پہلے سے کوئی 'ظہیر' صاحب یہاں موجود ہیں.
آپ سے درخواست ہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں :)
سر دست فہرست دیکھ کر مجھے تین لوگوں کی کمی محسوس ہوئی
1.ظہیر احمد ظہیر صاحب (شاعر)
2.عبدالحسیب (انڈیا والے)
3. فرحان (تجمل حسین کے دوست)
ان کے علاوہ لسٹ میں محمود بھائی کی آئی ڈی مغزل اور م م مغل دونوں کو علیحدہ شمار کیا گیا ہے
وعلیکم السلام
فیصل مجید بھائی اردو سے محبت کرنے والوں کی محفل میں ایک اور محب اردو کو خوش آمدید :)
اپنے متعلق مزید کچھ بتانا پسند فرمائیں گے؟کونسی پڑھائی کی ہے کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں :)
محنت طلب کام ہے باجی لیکن نئے آنے والے اراکین کو تقریباً تمام محفلیں کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا
میں بھی کسی طرح اس میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہوں تو بتائیے گا :)