گھاس کھانے والے پالتو جانور مویشی کے ضمرے میں آتے ہیں۔ اور چوپایہ میں ہر چار ٹانگوں والا جانور آتا ہے۔ عربی میں چوپایہ کے لیے دابۃ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور الاَنعام کا لفظ گھاس خور چوپایوں کے لیے ۔ قرآن حکیم میں سورۃ الاَنعام میں یہ لفظ آٹھ قربانی کے مخصوص جانوروں کے لیے استعمال کیا گیا ہے: نر...