گیت بنیادی طور پر غزل کی طرح ایک داخلی اور غنائی صنف سخن ہے۔ اس میں شخصی اور دلی جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ عام طور پر گیت کے موضوع عشق و محبت کے مضامین ہوتے ہیں۔ گیت کی ہیئت غزل سے مختلف ہوتی ہے۔ گیت میں کئی بند ہوتے ہیں۔ ہر بند کے بعد گیت کا پہلا مصرع یا اس مصرعے کا ایک حصہ دوہرایا جاتا ہے ۔ اس...