اسٹیبلشمنٹ کا یہ کھیل ان ہی کے گلے پڑنے والا ہے۔ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت نہ ملے اسی لیے یہ اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے پنجاب میں ایکٹیو ہے لیکن بھولے پنچھی یہ بھول جاتے ہیں کہ زخمی دشمن زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ ن لیگ اپوزیشن میں آئے یہ اس کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اگلی حکومت بالکل کچی...
ساری دال ہی کالی ہے۔ جہانگیر ترین کو محض قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ معاملہ یہ ہے کہ جہانگیر ترین کو نااہل کر کے شاہ محمود قریشی کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے۔
جمہوریت ایک دن کا کھیل نہیں کہ مستحکم ہو جائے۔ میں مانتا ہوں کہ سیاستدانوں سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ان غلطیوں کا فائدہ کس نے اٹھایا؟ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جہاں شرح خواندگی انتہائی کم رہی اس سارے کھیل میں تو جمہوریت کو پھلنے پھولنے میں بہت وقت اور استحکام درکار تھا لیکن ہمیشہ اسے غیر...
اگر مشرف ٹانگ نہ اڑاتا تو جمہوری نظام بہت حد تک مستحکم ہو گیا ہوتا اور اگر بے نظیر زندہ ہوتی تو خان صاحب نے کبھی بھی منظر پہ نہیں آنا تھا۔ خان صاحب نے بے نظیر کی خلا کو پر کیا ہے اس میں خان صاحب کا ذاتی کردار صرف ایمپائر کی سیاست تک ہی محدود ہے۔ خان صاحب کا انجام وہی ہونا ہے جو بھٹو کا ہوا اور...
احمد بھیا ایسی کوئی بات نہیں۔ اگر آپ واقعی میری اصلاح چاہتے ہیں تو ذاتی پیغام میں بھی سمجھا سکتے ہیں اور میں آپ کی بات خوش دلی سے قبول کروں گا۔ میں کم علم ہوں اس لیے غلطیاں ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ مجھے ڈی پی والی بات بھی سمجھ نہیں آئی ابھی تک۔