نتائج تلاش

  1. رانا

    زین ہمارا رپوٹر بن گیا۔۔۔۔

    بھئی یہ کوئی بات نہیں۔:) آپ نے سنا ہوگا کہ پاؤں رکھنے کی جگہ ملنی چاہیے آگے ہم خود ہی بنالیں گے۔ مراد یہ ہوتی ہے کہ جس فیلڈ میں عروج حاصل کرنا ہے اس میں اینٹری ہوجائے آگے پھر اپنی محنت اور اللہ کا فضل ہی چاہیے، پھر کوئی روک نہیں سکتا۔ آپ اللہ کے فضل سے اس فیلڈ میں اینٹر ہوگئے ہیں جہاں اب آپ کے...
  2. رانا

    مشرف پر سکتہ طاری ہوگیا

    ایک تو ہم اس بری طرح سے ان بے چاروں کے اعصاب پر سوار ہیں کہ یہ نیند میں بھی کوئی بات کریں گے تو منہ سے قادیانی ہی نکلے گا۔ سمجھ نہیں آتی کہ ہر بات کی ڈوریاں قادیانیت سے کیسے جاملتی ہیں۔ بھائی آپ باہر رہتے ہیں۔ آپ کو کیا پتہ کہ یہاں پاکستان میں مشرف کو کتنا پسند کیا جاتا ہے۔ آپ کی نظر صرف میڈیا...
  3. رانا

    زین ہمارا رپوٹر بن گیا۔۔۔۔

    بہت بہت مبارک ہو زین بھائی۔:best: یہ تو بہت ہی خوشی کی خبر ہے کہ یہیں سے پھر آگے جانے کے راستے کھلتے ہیں۔ جیسا کہ ملائکہ بہنا نے بتایا ہے کہ آپ کافی محنت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ اسی طرح دل لگا کر اور محنت سے کام کرتے رہیں گے تو ایک دن انشاء اللہ سب کہیں گے کہ یار پروگرام "آج زین کے ساتھ"...
  4. رانا

    مبارکباد پانچ ہزاری "کراس شاہ"

    بہت بہت مبارک ہو عینی بہنا یہ پانچ ہزاری منصب۔:great: بڑی ہمت ہے آپ کی کہ اتنے بڑے بڑے کراس دیتی ہیں اور دوسرے بھی ہیں کہ برداشت کئے جاتے ہیں۔:) یا شائد دل میں کہتے ہوں گے کہ کوئی بات نہیں خاموشی سے سہہ جاؤ بولے تو دس اور پڑیں گے آگے سے۔:) ہمیں تو ایک کراس ملتا ہے تو گھنٹوں ریٹنگ شیٹ کو تکتے...
  5. رانا

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    اس طرح کی بحثوں کا نہ پہلے کبھی کوئی فائدہ ہوا تھا نہ اب ہی ہوسکتا ہے۔ ہر ایک کے پاس شکوے شکایتوں کا ڈھیر ہے۔ بندہ تجزیہ کرنے بیٹھے تو سمجھ نہیں آتا کہ کس کو مظلوم سمجھے اور کس کو ظالم۔ اردو بولنے والوں کو اپنے حقوق کی پڑی ہے تو پشتو بولنے والوں کو بھی وہی شکوہ ہے۔ سندھی ہوں یا بلوچی ہر طرف قوم...
  6. رانا

    مشرف پر سکتہ طاری ہوگیا

    مجھے بہرحال مشرف سے ہمدردی ہے کیوں کہ مجھے موجودہ سیاسی لیڈروں میں سب سے بہتر نظر آتا ہے۔ موجودہ تمام لیڈروں سے بہت بہتر ملک کو اس نے چلایا ہے۔ اب یہ اس کی بدقسمتی کہ اس کے دور میں ہی نائن الیون ہوگیا جس کے فیصلوں کا اسے بہت طعنہ دیا جاتا ہے لیکن اسکی جگہ کوئی سویلین وزیراعظم ہوتا تو اس سے کہیں...
  7. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    پنجاب کے بارے میں تو میں کچھ نہیں جانتا کہ کیا حقیقت ہے۔ یہ تو وہاں والے ہی خاص کر لاہور والے بتا سکتے ہیں۔ میں تو کراچی میں رہتا ہوں اور جو کچھ سامنے نظر آتا ہے یا دوستوں پر گزرتی ہے اس کی روشنی میں ہی بات کرسکتا ہوں کیونکہ سامنے گزرنے والے واقعات یا دوستوں پر گزری باتوں کو تو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
  8. رانا

    کراچی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

    :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
  9. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    یہ کہانیاں کراچی میں عام ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا میں اتنا دم ہی نہیں کہ وہ زبان کھول سکے۔ ویسے بہت شور مچاتا ہے کہ ہم میڈیا والے سچ کے علمبردار ہیں۔ لیکن اندر چوہے کا دل ہے۔ یہ جو چند ویڈیوز میڈیا نے دکھا دی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میڈیا میں تبدیلی آگئی ہے اور وہ بہادر بن گیا ہے۔ بلکہ...
  10. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    آج آفس میں ایک کولیگ جو ڈیفنس میں رہتی ہیں ان کی طرف تو پولنگ کرانے ہی نہیں دی گئی انہوں نے بتایا کہ وہ بیچاری صبح کی نکلی ہوئی بارہ بجے تنگ آکر واپس آگئیں۔ انہوں نے ہی اپنی ایک عزیزہ کا بھی بتایا کہ وہ ووٹ ڈالنے گئیں تو ان کا انگوٹھا لگوا کر انہیں واپس بھیج دیا گیا کہ بس آپ جائیں آپ کا ووٹ ڈل...
  11. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    ایک بات کا اضافہ کرلیں کہ کراچی میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہیں لیکن فوج کی نگرانی میں تبھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ ورنہ پھر وہی بدمعاشی ہوگی۔
  12. رانا

    پاکستان کے الیکشن اور ان کے بین الاقوامی معاملات پر اثرات

    جناب یہ آئی ایس آئی ایسے تمام شرپسند ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے جو پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی موجودگی میں ان کے ایجنٹوں کی آسانی سے دال جو نہیں گلتی۔ اپنے سے کہیں بڑی دشمن ایجنسیوں کا مقابلہ جن کے وسائل کے سامنے آئی ایس آئی کے وسائل کچھ بھی نہیں پھر بھی ناکوں چنے...
  13. رانا

    الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    زبردست عسکری بھائی۔ لاجواب تحریر اور بالکل موقع کی مناسبت سے۔ ویسے اپنے شعبے سے ہٹ کر اتنی تفصیلی تحریر۔۔ میں سمجھا کسی اخبار کا کالم شئیر کیا ہے آپ نے۔ نیچے تک پہنچا تو پتہ لگا کہ یہ تو اپنے عسکری بھائی ہیں۔:)
  14. رانا

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    یہ وعدے وفا کرنے کے لئے نہیں ہوتے بلکہ عوام کو ایک ہجوم تماشائی سمجھ کر کئے جاتے ہیں۔ ایسے وعدوں سے ہمارا شائد ہی کوئی سیاسی لیڈر بچا ہو۔ اور پھر ایسے وعدے ہمارے ہر سیاسی لیڈر کے ہاں ایک نہ دو بلکہ تھوک کے حساب سے ملتے ہیں۔ خود عمران نے ایسے شخص سے ہاتھ ملالیا جس کے متعلق وعدہ تھا کہ وہ اسے...
  15. رانا

    فیس بک سیاست مینیا: صرف مزاح کے لیے

    پانچ سال میں تو بہت مشکل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندر کو پشاور تک لے کر جانا۔:)
  16. رانا

    عمران خان کو خراجِ تحسین

    ماننا پڑے گا بھائی۔ جو جیسا بھی ہو جب ملک کا وزیر اعظم بن جائے تو اپنے وزیراعظم کی ایک حد تک تکریم تو ملک کی خاطر ضروری ہوتی ہے۔ البتہ تکریم کے ساتھ ساتھ اس پر کڑی نگرانی بھی ضروری ہے جس کا بدقسمتی سے یہاں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ البتہ اپوزیشن یہ ذمہ داری اچھے انداز میں نبھا سکتی ہے۔ ویسے جُزوی...
  17. رانا

    پرانی کتابوں کا اتوار بازار، کراچی-13 مئی، 2013

    یہ اگر کہیں پی ڈی ایف ملے تو شئیر کیجئے گا۔ رئیس احمد جعفری-شخصیت اور فن آپ بیتی کے دو ابواب کے ساتھ رئیس احمد جعفری اکیڈمی، کراچی اشاعت: اکتوبر 1970
  18. رانا

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    فیس بک نتائج کے بعد جس طرح کے کمنٹس تصویری اور الفاظ کی شکل میں گردش کررہے ہیں ان میں سے کچھ واقعی ایسے ہیں کہ شئیر کرنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ امید ہے آپ نے اور بھی دیکھے ہوں گے۔:)
  19. رانا

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    یہاں ایک تصویر فیس بک سے لگائی تھی لیکن پھر اس خیال سے حذف کردی کہ کہیں فیس بک تصاویر کی لائن ہی نہ لگ جائے اس دھاگے میں۔
  20. رانا

    عمران خان کو خراجِ تحسین

    اب عمران خان کو روایتی سیاست کا انداز چھوڑ کر بابائے قوم کے انداز کو اسٹڈی کرنا چاہئے کہ جو بات درست ہے وہ درست ہے چاہے پوری قوم اسے مسترد کردے۔ میں جو عمران خان کے حق میں ہوں تو صرف اس کی ایمانداری اور ملک سے اخلاص یہ دوخوبیاں ہیں جن کی بنا پر میں اسے میدان میں موجود باقی لوگوں سے بہتر سمجھتا...
Top