نتائج تلاش

  1. رانا

    بہائیت اور قادیانیت میں مماثلت بشکریہ نقیب ختم نبوت

    ساجد بھائی یہ دھاگہ آپ کی زیرادارت ہے اس لئے آپ سے مخاطب ہوں کہ اگر آپ کو میرے اس جواب سے یہ لگے کہ میرا یہ جواب محفل کے درجہ حرارت میں اضافہ کرے گا تو آپ کو میری طرف سے اجازت ہے کہ اسے منظور نہ کریں۔ یہ میں خوشی سے اجازت دے رہا ہوں کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں اگر یہ مراسلہ شائع ہوتا ہے یا نہیں۔...
  2. رانا

    لیاقت میموریل لائبریری، کراچی

    انیس الرحمن بھائی واقعی کچھ اچھی خوشگوار تاثر چھوڑنے والی تصاویر بھی اسی دھاگے میں شئیر کردیں تو بہت مناسب ہوگا۔ ورنہ جنہوں نے یہ لائبریری نہیں دیکھی ہوئی وہ ان تصاویر سے ناخوشگوار تاثر لے کر کہیں اس کا خیال ہی دل سے نہ نکال دیں اور ایک اچھی لائبریری سے مستفید ہونے سے محروم رہ جائیں۔:)
  3. رانا

    لیاقت میموریل لائبریری، کراچی

    اسد صاحب اصل لائبریری کا ہال جہاں کتابیں رکھی ہوئی ہیں وہ کافی صاف ستھرا ہے۔ اسی طرح ریڈنگ روم بھی صاف ستھرا ہے اور کافی اچھا ماحول ہے۔یہ تصاویر صرف اسٹور کی ہیں اور اسٹور میں تو ایسا ہی حال عموما دیکھنے میں آتا ہے۔ یہ البتہ ہے کہ اسٹور کو بھی ایسا ہی صاف ہونا چاہئے کہ تحقیق کرنے والوں کو اسٹور...
  4. رانا

    لیاقت میموریل لائبریری، کراچی

    پہلی تصویر سے تو دیکھا دیکھا سا لگ رہا ہے۔ اگر یہ وہی ہے تو اس کا دیدار اس طرح ہوا کہ ایک بار مجھے ایک کتاب سے حوالہ چیک کرنا تھا جس کے لئے میں پہلے تیموریہ لائبریری گیا لیکن وہاں وہ کتاب ہی نہ ملی پھر لیاقت لائبریری گیا اور کیٹلاگ سے اس کتاب کا ریفرنس وغیرہ لکھ کر اسٹاف کو دیا لیکن اتفاق کی بات...
  5. رانا

    Life In America: 1983 Vs. Today

    یہاں تصویر بہت چھوٹی نظر آرہی ہے اصل لنک پر زیادہ واضع ہے۔ ربط
  6. رانا

    فضائلِ قرآنِ مجید - مرزا غلام احمد قادیانی

    بہت بہت شکریہ حسان خان بھائی شریک محفل کرنے کےلئے۔ قرآن شریف کی مدح میں ایک سدا بہار پیاری نظم۔ جزاک اللہ۔
  7. رانا

    سو باتوں کی ایک بات

    لاجواب پیاری بہنا۔ کیا بے ساختہ پن ہے تحریر میں۔ شاندار۔ :best: ایک سال پرانی تحریر اور میں نے آج دیکھی۔:)
  8. رانا

    محفل کے پانچ ہزار اراکین ہونے پر مبارکباد

    بہت بہت مبارک ہو میری طرف سے بھی سب محفلین کو۔ ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے اردو محفل نے۔ :a6:
  9. رانا

    انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

    بہت نوازش روحانی بابا۔ قابل عزت محفلین میں شامل کرکے بھی آپ نے ناچیز کو بڑا اعزاز دے دیا ہے ورنہ میں کیا اور قابل عزت کا دائرہ کیا۔ بہرحال یکطرفہ دوستی تو آپ کو برداشت کرنی ہی پڑے گی اس سے تو آپ کے لئے کوئی جائے مفر نہیں۔ اور اس یکطرفہ دوستی کی شوخیاں بھی برداشت کرنی پڑیں گی۔:) خوش رہیں۔ میرے...
  10. رانا

    انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

    روحانی بابا میں تو کم از کم آپ کو ناپسند نہیں کرتا۔ پکی تحریر دینے کو تیار ہوں۔ بس آپ ذرا اپنے مزاج پر ہاتھ ہلکا اوہ سوری میرا مطلب ہے دوسروں پر ہاتھ ہلکا اور اپنے مزاج پر ذرا سخت ہاتھ رکھا کریں تو کوئی بھی آپ کو ناپسند نہیں کرے گا۔ اس کے باوجود میں تو بہرحال آپ کو اب بھی پسند کرتا ہوں لیکن آپ...
  11. رانا

    روزنامہ اُمت جیسا کوئی دوسرا نہیں۔

    یوسف بھائی آپ نے تجسس میں ڈال دیا ہے۔ اس کی مختصر تفصیل اگر ہوسکے تو شئیر کردیں۔ ڈان مجھے اس لئے پسند ہے کہ اس کی پیشانی پر Founded by Mohammad Ali Jinnah لکھا ہوا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اتنے بڑے نام کی اس اخبار نے اپنی کوشش کی حد تک کافی لاج رکھی ہوئی ہے۔ (دوسروں کو اختلاف ہوسکتا ہے میری اس...
  12. رانا

    حمدِ ربّ العالمین - مرزا غلام احمد قادیانی

    بہت بہت شکریہ حسان خان بھائی۔ جزاک اللہ۔ کچھ اشعار میں الفاظ کا تو نہیں حروف کا ٹائپو ہے مناسب سمجھا کہ ان اشعار کو درست حروف کے ساتھ دوبارہ لکھ دیا جائے۔ درست اسطرح ہے کیا عجب تو نے ہر اک ذرّہ میں رکھے ہیں خواص کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا تیری قدرت کا کوئی بھی انتہا پاتا نہیں کس...
  13. رانا

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دےدیا۔۔

    بات صرف اتنی ہے کہ باقی پارٹیوں نے پیپرز پہ الیکشن کروائے ہیں اس لئے بروقت جمع کرادیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے فزیکلی بکھیڑا ڈال لیا ہے تو سمیٹ کر پیپرز پر لانے میں وقت تو لگے گا ہی۔ کاغذی الیکشن کے لئے صرف ایک کمپیوٹر اور ایک عدد کمپیوٹر آپریٹر کی ضرورت تھی۔عمران بھی کچھ زیادہ ہی سیدھا ہے پہلے...
  14. رانا

    ابن صفی

    کوئی دو تین سال یہ دوستی رہی پھر عمران اور جولیا نے آکر اس دوستی میں دراڑ ڈال دی۔:) غالبا پانچویں جماعت میں تھا جب پہلے پہل انسپکٹر جمشید کے ناول ایک دوست سے جو مجھ سے اگلی جماعت میں تھا لے کر پڑھنا شروع کئے۔ آپ کو پتہ ہی ہے کہ وہ دور آج کے دور سے کتنا مختلف تھا۔ نہ کوئی ٹی وی چینل نا کوئی اور...
  15. رانا

    مبارکباد نیرنگِ خیال بھائی کی پانچ ہزار شرارتیں

    بہت بہت مبارک ہو نیرنگ خیال بھائی۔:) :congrats: زبردست پرفارمنس ہے آپ کی۔ مراسلوں کی رفتار اور کوالٹی دونوں ہی لاجواب۔:) :great:
  16. رانا

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    یہ بتا دو مجھے تم تو مانوں گا تم کو کہ رانا کو کس خوشی میں بلایا:) بحر کس سمندر کی رانی ہے بھیا وزن کا اگر بھاؤ جو مجھ کو پتا ہو تو سارے یہ شاعر جو محفل میں ہیں یاں سبھی کا تو بھٹا بٹھا دیتا میں پھر:) اکیلا پھرا کرتا میں پھر یہاں پر منادی کراتا سبھی میں تو میں پھر کہ شاعر یہاں اب نہ بولے کہیں...
  17. رانا

    تعبیر اور محفل کے پانچ سال

    اگر میں رحمان ملک ہوتا تو لفظ "ریزرو" کے استعمال پر پابندی لگا دیتا۔:) بلکہ دفعہ 144 بھی معمولی سی ترمیم کرکے نافذ کرادیتا کہ لفظ "ریزرو" اور فاتح بھائی کا اجتماع قابل دست اندازی انتظامیہ ہوگا۔:)
  18. رانا

    تعبیر اور محفل کے پانچ سال

    بہت بہت مبارک ہو تعبیر جی آپ کو۔ پانچ سال آپ نے محفل میں رونقیں بکھیریں ہیں اس پر تو واقعی مبارک باد دینا بنتا تھا۔ ایک بار پھر مبارک۔:) اسی طرح ہنستی مسکراتی محفل کو چار چاند لگاتی رہیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔:goodluck: 1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟ بہت ہی پرخلوص اور خوشگوار طبیعت کی...
  19. رانا

    اپنی اپنی پسندیدہ زندہ شخصیت کا نام بتائیں

    بنت یاسین بہنا بڑا مشکل سوال پوچھا ہے آپ نے۔ ہر شخصیت آپ پر مختلف زاوئیے سے اچھا اثر چھوڑتی ہے۔ اس لئے کسی ایک کا ذکر کرنا ممکن ہی نہیں۔ لیکن اب آپ نے ٹیگ کیا ہے تو کسی کا ذکر تو کرنا ہی پڑے گا۔ تو میں اپنے کراچی یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے سر بدر سمیع کا ذکر کروں گا۔ وہ بطور خاص...
  20. رانا

    فراز یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی

    یہ تو علم نہیں میں نے تو کافی عرصہ پہلے کچھ اشعار کہیں پڑھے تھے۔ ویسے اگر نورجہاں نے گایا ہے تو زبردست ہوگا۔
Top