AMERICAN خوش آمدید، آپ کا تعلق محفل سے ہے کیونکہ آپ ممبر ہیں محفل کے راہگیر کیوں کہا آپ نے خود کو ، اور آپ کے سوال کا جواب بھی حاضر ہے ،جی حاضر جواب ہونا ضروری ہے۔
اوکے جیسے تمہاری مرضی،مگر جہاں مجھے محسوس ہوا کہ تمہارے جواب پر کئے گئے تبصرے سے کوئی سوال پوچھا جا سکتا ہے وہ میں لکھوں گی تمہاری مرضی جواب دینا یا نہیں۔
شگفتہ آپ سے سوال ، بچپن سے شروع کرتے ہیں پھر پچپن تک جائیں گے :P
آپ بچپن میں کیسی بچّی تھیں ،شریر یا شرمیلی سی؟ شرارتیں کرتی تھیں یا نہیں۔
کبھی ایسا ہوا کہ شرارت کسی اور کی پٹائی آپ کی؟