احتجاج، احتجاج احتجاج

پاکستانی

محفلین
اس احتجاجی دھاگے کے ذریعے میں قیصرانی بھائی کو واپس لانے کے لئے اپنی سی کوشش کر رہا ہوں امید سب ممبران ساتھ دیں گے اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک قیصرانی بھائی واپس اپنے عہدے نہیں سنبھال لیتے۔

احتجاج، احتجاج، احتجاج
 

فہیم

لائبریرین
اجتجاج، اجتجاج، اجتجاج

پاکستانی نے کہا:
اس اجتجاجی دھاگے کے ذریعے میں قیصرانی بھائی کو واپس لانے کے لئے اپنی سی کوشش کر رہا ہوں امید سب ممبران ساتھ دیں گے اور یہ اجتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک قیصرانی بھائی واپس اپنے عہدے نہیں سنبھال لیتے۔


اجتجاج، اجتجاج، اجتجاج

یہ کیا ہوگیا ہے پاکستانی آپ کو
آپ نے

احتجاج کو اجتجاج

بنادیا چلیں کوئی مسئلہ نہیں

مطلب تو سمجھ میں آہی گیا ہے

اس کام میں سب سے پہلے میں آپ کا ساتھ دیتا ہوں

کیوں کے میں تو اس محفل میں ہوں ہی قیصرانی بھائی کی وجہ سے

قیصرانی بھائی اب آپ جلد واپس آجائیں
آپ کے بغیر مزہ نہیں آرہا
ایسا لگ رہا ہے کے کھانے میں نمک ہی نہ ہو
 

تیشہ

محفلین
:lol: آپ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی جلدی میں تھے ۔


:D





چھوٹے بھیا ضد چھوڑئیے ۔ نخرے نہ کریں اب آجائیے ۔
 

دوست

محفلین
سرکار ہن واپس آجاؤ ورنہ آپ کی خیر نہیں ہے۔ کیوں باجو کے جوتے کھا کر سر پلپلا کروانا ہے پہلے کونسا کم فارغ البال ہیں آپ۔ :twisted: :twisted: :twisted: :twisted: :twisted:
 

ماوراء

محفلین
دو دن تو قیصرانی مصروف ہیں۔ شاید نیٹ پر بھی نہ آ سکیں۔ اس لیے ان دو دنوں میں احتجاج ذرا کم کم ہی کریں۔ ہاں جب واپس آئیں تو پھر دھڑلے سے کرنا۔ (آویں کہیں احتجاج احتجاج کہہ کر گلا پہلے ہی نہ خراب ہو جائے۔) :lol:
 

حجاب

محفلین
یہ صرف احتجاج احتجاج لکھنا ہے یا کھانا پینا بھی چھوڑ دینا ہے؟
اگر بھوک ہڑتال کرنی ہے تو نام کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
میں نے آج تک اتنا مرجھایا ہوا احتجاج کبھی نہیں دیکھا۔ اگر کسی نے کرنا ہی ہے تو ذرا کھل کر کریں نہ۔ میں نے تو کرنا نہیں ہے۔ نہ ہی بھوک مجھ سے برداشت ہوتی ہے اور نہ ہی یہ نعرہ بازی۔۔۔ ویسے اس وقت رضوان بہت یاد آ رہے ہیں۔ الیکشن میں کیا زبردست نعرے لگائے تھے۔ ایک ان کی طرف سے۔۔


آئے گا بھئ آئے گا قیصرانی واپس آئے گا۔

:lol:
 
ماورا تمہیں اپنا الیکشن کہیں بھولتا بھی ہے :lol:

رضوان کی یاد آ رہی ہے اور یہ بھی کہ قیصرانی نے تو تمہاری الیکشن مہم اتنی تندہی سے لڑی تھی اور تم احتجاج میں کتنا پیچھے ہو :wink:

قیصرانی بھی کیا سوچتا ہوگا ، ویسے قیصرانی اتنے لوگوں کے کہے کو نہ ماننا کیسا لگ رہا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
شگفتہ ، اگر آپ یہ ٹاپک دیکھ رہی ہیں اسوقت تو ادھر آئیے ۔ کل ہی ابھی مجھ سے کہہ رہی تھیں نا لیں اب ادھر انتظام ہوچکا ۔ ٹاپک کھلا اب ذرا آپ آکر جو دل ہے لکھ سکتیں ہیں ۔


:chalo:
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماورا تمہیں اپنا الیکشن کہیں بھولتا بھی ہے :lol:

رضوان کی یاد آ رہی ہے اور یہ بھی کہ قیصرانی نے تو تمہاری الیکشن مہم اتنی تندہی سے لڑی تھی اور تم احتجاج میں کتنا پیچھے ہو :wink:

قیصرانی بھی کیا سوچتا ہوگا ، ویسے قیصرانی اتنے لوگوں کے کہے کو نہ ماننا کیسا لگ رہا ہے۔

برا وقت کبھی بھولتا بھی ہے کیا؟ (یہ الگ بات ہے کہ میرے لیے اچھا ثابت ہو گیا تھا)
میں نے احتجاج نہیں کرنا، نہیں کرنا، نہیں کرنا۔بس۔
قیصرانی کوئی بچہ تھوڑا ہی ہے کہ اب وہ اپنے فیصلے بھی خود نہ کر سکے۔ اس نے یہ فیصلہ کیا ہے تو ظاہر ہے کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہو گا نہ۔

تم چپ رہو۔۔اچھا۔ تم نے تو اپنے دوست کو ایک بار بھی جھوٹے منہ نہیں بلایا۔ اور کہہ رہے ہو کہ اتنے لوگوں کے کہے کو نہ ماننا کیسا لگ رہا ہے۔huh huh
 
ہاں‌ برا وقت کہاں بھولتا ہے ۔

میں نے قیصرانی کو اس لیے براہ راست نہیں بلایا کہ ابھی معاملہ سرد نہیں ہوا اور ابھی شاید جذباتیت باقی ہے جبکہ میں اس کے بعد بات کرنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ میں ایک دو پیغامات میں قیصرانی کو بلا تو چکا ہوں مگر ابھی شاید اس نے دیکھے نہیں۔
مجھے امید ہی نہیں یقین ہے کہ قیصرانی واپس موجود ہوگا اور تم بھی دیکھ لینا یہ چیز
 

ماہ وش

محفلین
ہائے پیوپلز ،، اس فورم پر بہت سے دھاگے دیکھتے ہوئے پتا لگا کہ بہت سے لوگ یہاں سے غائب ہو چکے ہیں‌،،ان کے لئے آپ لوگوں‌نے احتجاج نہیں‌کیا پھر یہ احتجاج چ چ چ چ چ چ آپ لوگوں‌نے بھی امتیازی سلوک کی حد توڑی ہوئی ہے ۔ بگ برادرز ہوتا تو شور مچ جاتا ، اور شلپا شیٹی جیت جاتی ، امتیازی سلوک کے حامی ہار جاتے ،، ہے کہ نہیں‌
 

تیشہ

محفلین
:roll: ماہ وش آپ نے اب لکھ ہی دیا کہ بہت سے لوگ غائیب ہیں تو انکے نام بھی لکھ جاتی نا ۔ :p اور تو یہاں سے کوئی غائیب نہیں سوائے شمشاد ص کے :lol: کہیں ایسا تو نہیں آپ غائیب ہوں ۔ :wink: :D باقی تو سبھی موجود ہی ہیں ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
احتجاج احتجاج احتجاج

خصوصی نوٹ:بھوک ہڑتالیوں کے لیے کیمپ کے ایک کونے میں جوس وغیرہ کا اہتمام موجود ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پاکستانی بھائی، یہ ناچیزبھی آپ کے ساتھ شامل ہے اس احتجاج میں اور انشاء اللہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گاجب تک قیصرانی(منصور)المعروف بے بی ہاتھی واپس نہیں آجاتے۔
آجاتینوں اکھیاں ایڈیک دیاں
دل واجاں ماردا۔۔۔۔۔


والسلام
جاویداقبال
 

پاکستانی

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پاکستانی بھائی، یہ ناچیزبھی آپ کے ساتھ شامل ہے اس احتجاج میں اور انشاء اللہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گاجب تک قیصرانی(منصور)المعروف بے بی ہاتھی واپس نہیں آجاتے۔
آجاتینوں اکھیاں ایڈیک دیاں
دل واجاں ماردا۔۔۔۔۔


والسلام
جاویداقبال

شکریہ بھائی
‘آجاتینوں اکھیاں ایڈیک دیاں‘ یہاں پوسٹ کر دیا ہے۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=HKesSkOTQ_o[/youtube]

آپ سب دوست احباب کا بہت شکریہ، مگر اس احتجاجی مہم کا مزا نہیں آ رہا، اس میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس کی گونج قیصرانی بھائی تک پہنچے اور وہ تڑپتے مچلتے یہاں پہنچ جائیں۔
 

سیفی

محفلین
میری قیصرانی بھائی سے درخواست ہے کہ وہ جلد محفل میں پہلے کی طرح جلوہ گر ہوں کہ ان کے بنا یہ محفل بہت سونی سونی سی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روٹھا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
وہ ایک شخص ساری محفل کو ویراں کر گیا
 
Top