نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں انھی کے ہاں لوٹ کے جانا بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائےسیئات سے درگزر اور حسنات کو شرف قبول بخشے۔آمین
  2. یاسر شاہ

    جون ایلیا ہم نے اے سرزمینِ خواب و خیال

    ہم نے اے سرزمینِ خواب و خیال ہم نے اے سرزمینِ خواب و خیال تجھ سے رکھا ہے شوق کو پر حال ہم نے تیری امید گاہوں میں کی ہے اپنے مثالیوں کی تلاش دل کے رنگِ خیال بندی کو تو بھی اک بار دیکھ لے اے کاش ختنِ جاں! ترے غزالوں کو ہم نے جانِ غزل بنایا ہے ہم نے دکھ سہہ کے تیرے لمحوں کو جاودانِ غزل بنایا ہے...
  3. یاسر شاہ

    لوٹ آؤ

    لوٹ آؤ ستمگروں کو غرق کرو سمندروں کی اے لہرو ! لیکن ایک ذرا ٹھہرو ! صدا میں دے دوں اپنوں کو ---- ہم وطنو اے ہم شہرو ! اے میرے جیسے چہرو ! اے اندھو گونگو بہرو !! ان ملکوں میں مت ٹھہرو بوجھ ہے جن کے کاندھوں پر یہودیوں کے پاپوں کا جن ملکوں کے ہاتھوں پر خوں ہے غزہ کے بچوں کا لہو ہے ماؤں...
  4. یاسر شاہ

    تعارف میرا تعارف (ریختہ سے کاپی پیسٹ)

    خوش آمدید عزیزم دائم ۔
  5. یاسر شاہ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    آمین جزاک اللہ خیر شفا بھائی ۔ بہت خوب۔ماشاءاللہ۔
  6. یاسر شاہ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    اصل محبت ہو تو بغض بھی محبّت کی وجہ سے ہوتا ہے اور اصل بغض ہو تو محبت بھی بغض کی وجہ سے -اہل بیت سے محبّت کسے نہیں ہے،کم از کم کوئی گروہ ایسا میری نظر میں نہیں جو ان سے محبت نہ کرتا ہو ، نہ سمجھ میں آنے والی بات یہ ہے کہ اس قدر اصرار اور اعلان اور دعوے ان کی محبّت کے مخصوص دنوں میں وہاں پر...
  7. یاسر شاہ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    https://en.wikipedia.org/wiki/Shrine_of_Abu_Lu%27lu%27a
  8. یاسر شاہ

    تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

    اس خبر نے تو واقعی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔آنکھیں نم ہیں اور کچھ کہنے کو بچا نہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
  9. یاسر شاہ

    مبارکباد جاسمن آپا کو اردو محفل میں بتائے ہوئے دس سال مبارک ہوں

    السلام علیکم میری آپا تیری آپا سب کی آپا جاسمن آپا کو اردو محفل میں بتائے ہوئے دس سال مبارک ہوں - کبھی اوروں کی خوشی میں خوش، کبھی اوروں کے غم میں اداس ،غیر فعال لوگوں کو پکارتی ہوئی کہ فلاں حاضر ہوو و و ، ڈھمکاں حاضر ہو و و و -مجھ جیسے بدتمیزوں کو بڑوں کے ادب کا درس دیتی ہوئی،اپنی خوشیوں میں...
  10. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    سالی -آدھی گھر والی اپنے بہنوئی سے اک دن کہہ کے یہ سالی ملی جو ملے سالی تو یوں ہے آدھی گھر والی ملی رات بھر کیا دودھ کی بِلّے کو رکھوالی ملی صبح دم دیکھا جو اٹھ کر دیگچی خالی ملی
  11. یاسر شاہ

    آج کا قطعہ

    ہردلعزیزی ہردلعزیز وہ بنے جس کا ہو کاروبار ہم دوست اتنے رکھتے ہیں جن سے نبھا سکیں مشکل پڑے انھیں کبھی تو کام آسکیں گر کام بھی نہ آسکیں منھ تو چھپا سکیں
  12. یاسر شاہ

    ایک لائق خاتون( کا )بیش قیمت مضمون

    آدمی کو صرف چمچہ گیر ہونا چاہیے (ڈاکٹرشائستہ جبیں ) انسان جسم اور روح کا مجموعہ ہے، جس طرح جسم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر بیمار ہو جاتا ہے، بالکل ویسے ہی روح کو بھی کئی قسم کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے مثلاً غیبت، تکبر، بُغض، حرص، کینہ، حسد اور خوشامد وغیرہ۔ ان میں سے کوئی بھی...
  13. یاسر شاہ

    آج کا قطعہ

    تصویر خوبصورت ہے "وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ" نہ بھی ہو رنگ تو تصویر خوبصورت ہے چھپا کے نقشِ مصوّر جو شکل ابھری ہے یہ رنگا رنگئ حاضر بلا ضرورت ہے
  14. یاسر شاہ

    آج کا قطعہ

    اپنے شکاری خالہ زاد کی نذر یہ فاختائیں بطّخیں اور تیتروں کے غول پیدا ہوئے ہیں کیا تری بندوق کے لیے کامل سعید پور کے بے تاج بادشاہ چھوٹے ہیں ہم بھی تو کسی مخلوق کے لیے
  15. یاسر شاہ

    آج کی بات

    گاؤں یا گاؤں جیسے شہروں کے اندر لوگوں میں تعصّب اور تکبر اس کم علمی کی وجہ سے عموما آجاتا ہے کہ ایک ہی طرح کے لوگوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں تو سمجھتے ہیں انسان یہی ہیں حالانکہ گاؤں سے باہر بھی انسان ہوتے ہیں اور بہتر انسان بھی ہو سکتے ہیں -اسی لیے مثل مشہور ہے اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے یعنی پہلے...
  16. یاسر شاہ

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    انا للّہ و انا الیہ راجعون الله جل شانہ ان کے حق میں رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اور آپ لوگوں کو صبر عطا فرمائے آمین
  17. یاسر شاہ

    آج کا قطعہ

    بندوق بندوق کا بنانا تو بھیجے کا کام ہے بندوق کا چلانا کلیجے کا کام ہے بندوق دیتے ہیں وہ کلیجا نکال کر ذمّے ہمارے اب لب و لہجے کا کام ہے انسان کے دفاع کو بندوق ہے بنی بندوق کے دفاع کو ہیں یاں پہ آدمی
  18. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    عشق چوٹ اِس کو لگی درد اُس کو ہوا عشق میں بات یہ سچ پائی ہے کھائے شوہر نے تھے نر چھوہارے توند بیگم کی نکل آئی ہے
  19. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    ہاہاہا- خوب بھائی -اچھا کہا ماشاء الله -جاری رکھیں مشق -
  20. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    سیما جی آپ کا احترام ہے اس لیے اسے حذف کردیتا ہوں اور دل آزاری پہ معذرت خواہ ہوں ورنہ مجھے تو اس میں کوئی دل آزاری کی بات نظر نہیں آئی- یہ محض ایک واقعہ تھا جبری دعوت کا اس میں نہ رزق کی توہین ہے نہ ایام امام کی حق تلفی - آپ اپنی ادبی معلومات میں اضافہ کریں ،کم علمی کے خلا کو تعریفوں کے پل...
Top