نتائج تلاش

  1. asifali00733

    تعارف آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور

    حضورِ والا! آپ کی نوازش ہے ، لیکن میں کیا سکھا سکتا ہوں آپ کو، ماشااللہ آپ لوگ اہلِ ذوق اور اہلِ نظر ہیں، آپ فن کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں، امید ہے کہ آپ لوگ مجھ جیسے ناچیز کو بھی کسی لائق بنادیں گے۔
  2. asifali00733

    تعارف آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور

    حضور بہت شکریہ، بندہ ضرور آپ بندگانِ عالی کی خدمت میں مع کلام کے کسی روز حاضر ہوگا، اور دادِ سخن کی بجائے اصلاحِ سخن کا طالب ہو گا،
  3. asifali00733

    ہماری ایک بہت پرانی غزل !

    عظیم صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا،لیکن آپ کی نشاندہی والی جگہ تک تو ابھی بات آئی ہی نہیں تھی۔ ابھی پہلے مصرعے ہی پہ بات ہوئی ہے، یعنی "چراغِ سحری" پر، آپ نے دوسرے مصرعے کی بات کی ہے تو اس پر بھی گفتگو ہو جائے گی، لیکن ظاہر ہے کہ کام کے بیچ سے وقت نکالنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے تو دیر سویر ہو جاتی...
  4. asifali00733

    ہماری ایک بہت پرانی غزل !

    تعارفی لڑی بنا دی ہے جناب۔ لیکن درست ہے یا غلط اس کی نشاندہی آپ فرما دیجیے گا تا کہ تصحیح کی جاسکے۔
  5. asifali00733

    تعارف آصف علی، ایم ۔فل اردو سکالر، یونیورسٹی اوریئنٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی لاہور

    مشاغل: شاعری، کتب بینی، موسیقی اور فنونِ لطیفہ
  6. asifali00733

    ہماری ایک بہت پرانی غزل !

    وہ کیسے بنے گی جناب؟
  7. asifali00733

    ہماری ایک بہت پرانی غزل !

    اشباع میں مضائقہ نہیں۔ لیکن ایسا اس وقت کرنا چاہیے جب آپ کے پاس کوئی متبادل موجود نہ ہو، دوسرے یہ کہ آپ اگر "چراغِ" کو "چراغے " بھی کر لیں گے، تب سَحَر کا "ح" ساکن ہو جاتا ہے، جو کہ لسانی عیب بھی ہے اور خارج از بحر بھی۔ کیوں کہ "سحری ہو یا سحر " دونوں صورتوں میں "ح" متحرک ہوتا ہے۔ اس کی...
  8. asifali00733

    ہماری ایک بہت پرانی غزل !

    عمدہ کاوش ہے۔ "چراغِ سحری" میں وزن ساقط ہو رہا ہے، غزل کی بحر مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، اس وزن پر چراغِ سحری کو پرکھیں تو یہ مصرع خارج از وزن ہے، اس پر توجہ کیجیے۔ جزاک اللہ۔
  9. asifali00733

    نعت برائے اصلاح

    نہیں، نبی یے رح + مفاعیلن ، متے عالم + مفاعیلن ، کَ لب پہ جب + مفاعیلن ، بِ نا ما یا + مفاعیلن اس طرح ہوئی ہے اس کی تقطیع
  10. asifali00733

    کس کو دنیا میں غم نہیں ہوتا

    بات دل آزاری کی نہیں ہے جناب! الفاظ کا انتخاب اور ان کی موزونیت ہی شعر کی اصل ہے، گفتگو ہو یا شاعری، نثر ہو یا نظم اگر آپ(آپ سے مراد انفرادی طور پر آپ نہیں بلکہ اس سے حیثیتِ مجموعی مراد ہے) کے الفاظ موزوں اور بر محل نہیں تو پھر کیا کہا جا سکتا ہے۔ اور ویسے بھی آپ سے گفتگو کرتے ہوئے مجھے احتیاط...
  11. asifali00733

    کس کو دنیا میں غم نہیں ہوتا

    حضور میں نے کب کہا کہ آپ میری بات کو مانیے، آپ کے لیے ہو سکتا ہے کوئی سند ہو یا نہ ہو، میرے لیے تو بہر حال میر و غالب، داغ و مومن سب ہی سند ہیں اور رہیں گے۔ بہر حال خلطِ مبحث ہے، معافی چاہتا ہوں آپ کے شعر پر رائے دی، جزاک اللہ،
  12. asifali00733

    کس کو دنیا میں غم نہیں ہوتا

    حضور! ضروری نہیں کہ آپ میری بات سے سو فی صدمتفق ہوں، اساتذہ کے ہاں یہ شتر گربگی کی ذیل میں آتا ہے، باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں، مجھے جو محسوس ہوا وہ عرض کر دیا۔
  13. asifali00733

    نعت برائے اصلاح

    فاخر رضا صاحب! میں آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں، چھٹ گئی ہر سو کا استعمال اہلِ زبان اور اساتذہ کے ہاں کہیں نظر سے نہیں گزرا اور نہ یہ اہلِ زبان کے روز مرہ اور محاورہ کے مطابق ہے، اس لیے "ہرسو" کا محلِ استعمال درست نظر نہیں آتا، باقی اساتذہ بہتر سمجھتے ہیں۔
Top