نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    قلندر کا مفہوم

    روحانی بابا
  2. مزمل شیخ بسمل

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    جی درست۔ اب پہلی بات تو یہ ہے کہ قافیہ کا کلیہ قاعدہ ہے جب حرف روی متحرک ہو تو ما قبل کی حرکت کی مطابقت ضروری نہیں۔ یہ مکمل اصول ہے۔ لام جب خود ہی متحرک ہے تو اب کوئی بھی ایسا اصول نہیں دکھایا جا سکتا جس میں لام سے پہلے کی حرکت کی پابندی ضروری ثابت ہو جائے۔ دوسری بات: یوں بھی عقلی دلیل دیکھیں...
  3. مزمل شیخ بسمل

    کتابوں کی ویب سائٹ

    عبدالرؤف کا مشورہ درست ہے۔ در اصل رومن اردو اور کتابی بلاگوں پر ایڈسینس کو چارم پکڑنے میں ہی مہینوں، اور بعض وقت سالوں درکار ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ کتابوں کے لئے جس قدر بلاگ اور سائٹس پہلے ہی موجود ہیں اس کی باعث آپ کے بلاگ کا کسی اور کو فائدہ ہو نہ ہو مگر آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس کے...
  4. مزمل شیخ بسمل

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    میرے خیال میں نا جائز نہیں اس کا استعمال۔ گو کہ آج کل مستعمل نہیں مگر استعمال میں اور خاص مزاحیہ شاعری میں تو اتنی ڈھیل ہوتی ہی ہے۔
  5. مزمل شیخ بسمل

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    نہیں ایسا نہیں ہے فاتح بھائی۔ پہلی بات تو یہ کہ چ حرفِ روی نہیں ہے۔ اور اگر ہوتا بھی تو اس کے ساتھ چھ کا استعمال درست نہ ہوتا۔ یوں "چ" کا ٹھہراؤ ہی باقی نہیں رہا۔ جیسے بات، اور گھات کا قافیہ ساتھ، ہاتھ نہیں ہو سکتا۔
  6. مزمل شیخ بسمل

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    حرفِ روی کیا ہے اس میں فاتح بھائی؟
  7. مزمل شیخ بسمل

    دھت تیرے کی! (نظم برائے اصلاح)

    ہاہاہا!!! :D بہت خوب اسامہ۔ میری طرف سے تو پاس ہیں آپ۔ باقی اساتذہ دیکھو کیا کہتے ہیں۔ دو اغلاط جو احمد بھائی نے بتائی ہیں انکا حل سعود بھائی والا ہی پسند آیا ہے۔ گو کہ اسکا سنجیدہ حل بھی ممکن ہے لیکن مجھے ذاتی طور پر "اوردو" ہی ٹھیک لگا۔ باقی اردو سے واو گرانا کہیں جائز ہے، مگر اکثر گرایا نہیں...
  8. مزمل شیخ بسمل

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    ارے محترم آپ استاد ہیں یاں گڑھے مردے میں نے اکھاڑے نہیں ہیں مگر جب اکھاڑے تو کیا حال ہوگا حقیقت یہ میں خود نہیں جانتا ہوں۔ تلفظ کی تشریح میں جو بھی لکھا وہ برجستہ الفاظ تھے میرے سارے اسامہ کو سمجھانا مقصود جو تھا
  9. مزمل شیخ بسمل

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    یہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوتِ طوفاں؟ :) محمد اسامہ سَرسَری http://www.urduweb.org/mehfil/threads/بحر-میں-جملے.53517/
  10. مزمل شیخ بسمل

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    پیاسا :: فعولن ک پیاسا :: فعولن ہ محسو :: فعولن ب رکتے :: فعولن
  11. مزمل شیخ بسمل

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    ارے بھئی الجھتتے ہو کیوں کھیل میں تم؟ پِیارے اگر چہ غلط تو نہیں ہے مگر عام بھی یہ نہیں ریختے میں یہ لفظ اصل میں یائے مخلوط سے ہے تلفظ درست اس کا پیارے ہے، پیارے! یہاں بات اک یہ بھی ذہنوں میں رکھو کلام تقیؔ میں تلفظ ہیں دونوں (میر تقی میرؔ) تو اکثر یہی کہتے ہیں پڑھنے والے کہ یہ لفظ جائز ہے ہر دو...
  12. مزمل شیخ بسمل

    لوگ تو ہیں سب کے سب بے باک سے (اصلاح)

    اصول تو یہ ہے کے ایسے اسم صفت جو ہائے مختفی پر ختم ہوتے ہیں ان کو اسم کیفیت بنانے میں ہائے مختفی ہٹا کر "گی" لگا دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ باقی سب جگہ صرف "ی" کا اضافہ ہوتا ہے۔ مگر اس کے برعکس اساتذہ و تلامذہ اور دیگر عوام بلکہ اکثر اردو کی کتابوں تک میں لفظ "درستگی" کا استعمال پایا جاتا ہے۔ اگر...
  13. مزمل شیخ بسمل

    برائے تنقید و اصلاح: میری پہلی پابندِ بحر غزل از دسمبر 10، 2012

    لفظ "تمہی" میں جو ھ ہے یہ مخلوط التلفظ ہے جس کا کوئی وزن نہیں ہوتا۔ ہم ہی میں ایسا نہیں ہے۔ اس میں درست لفظ ہمیں (یائے معروف کے ساتھ) استعمال ہوتا ہے۔ میر کا شعر دیکھیں: تھا وہ تو رشکِ حورِ بہشتی ہمیں میں میرؔ سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا ہمیں بمعنی "ہم ہی" ہے۔
  14. مزمل شیخ بسمل

    ایک غزل بقصد اصلاح پیش ہے ،؛؛ ظلمتِ شب میں چھوڑ دیتے ہیں ۔۔

    استاد محترم گو کہ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں مگر شروع کے مصرعوں کے حوالے سے راقم الحروف کو اعتراض ہے۔ بقول خدائے سخن حسرت موہانی: حروف اشارہ یا فاعل و مفعول کا استعمال کسی بھی شعر کے کامل ہونے کا ایک بہت اہم جز ہے۔ مذکورہ اشعار خصوصاً مطلع میں یہ ابہام پایا جاتا ہے۔۔ ظلمتِ شب میں چھوڑ دیتے...
  15. مزمل شیخ بسمل

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ اگر ہوتا

    انجام سے کیوں ڈرتا ، مقدور اگر ہوتا مخمور نہ میں ہوتا ، منصور اگر ہوتا ہر ایک درندہ ہی ، آجاتا نظر ہم کو دکھلانا معائب کا ، منظور اگر ہوتا دل کو نہ خلش ہوتی ، تجھ سے نہ گلا کرتے تو دور اگر ہوتا ، مجبور اگر ہوتا کس کی ہوتی جرات پھر ، تفریق کرے ہم میں قسمت میں جو ساتھ اپنا مسطور اگر ہوتا...
  16. مزمل شیخ بسمل

    الف ب پ سے الف ب پ تک

    اب تو ہم بھی آگئے، کیسا دن گزرا سب کا؟
  17. مزمل شیخ بسمل

    ندامت کے آنسو

    در اصل میں نے بھی مشورہ ہی دیا ہے۔ پہلے تو صرف پسند کرکے واپس ہو لیا تھا۔لیکن اسامہ بھائی کے اصرار پر یہاں ہی تبصرہ لکھ دیا ہے۔ اب کوئی مدیر آکر اسے اصلاح سخن میں لے جائے تو احسان عظیم ہو۔ :)
Top