نتائج تلاش

  1. شمشاد خان

    نئے اراکین

    تو پھر کب تلک مخدوم ہو جائیں گے؟
  2. شمشاد خان

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو بہ رو کرتے ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے (حیدر علی آتش)
  3. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    ہر ایک جسم روح کے عذاب سے نڈھال ہے ہر ایک آنکھ شبنمی ہر ایک دل فگار ہے (شہر یار) اگلا لفظ "آرزو" اوپر والے مراسلے میں دے چکا ہوں۔
  4. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    اک وہ کہ آرزوؤں پہ جیتے ہیں عمر بھر اک ہم کہ ہیں ابھی سے پشیمان آرزو (اختر شیرانی) آرزو
  5. شمشاد خان

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یکایک از دل دو چشم جادو بصد فریبم بہ برد تسکیں کسے پڑی ہے جو جا سناوے پیارے پی کو ہماری بتیاں (امیر خسرو)
  6. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک (چچا) تمنا
  7. شمشاد خان

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    میرا تو مشورہ ہے کہ ایک ہی لفظ کو پوچھا جائے۔ تاکہ کھیل جاری و ساری رہے۔ بھلے ہی ڈھونڈ ڈھونڈ کر مشکل اور زیادہ حروف والا لفظ پوچھا جائے۔
  8. شمشاد خان

    تعارف ظفریاب قاسمی کا تعارف

    محترم ظفر یاب قاسمی صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے والد مرحوم پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ ماشاء اللہ آپ تو خاصے پڑھے لکھے ہیں اور مزید علم حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اوڑھنا بچھونا تعلیم ہی کو بنایا ہوا ہے۔ ان شاء اللہ آپ سے مراسلت رہے گی۔
  9. شمشاد خان

    میرے پسندیدہ اشعار

    روشنی کی یہ ہوس کیا کیا جلائے گی نہ پوچھ آرزوئے صبح کتنے ظلم ڈھائے گی نہ پوچھ ہوش میں آئے گی دنیا میری بے ہوشی کے بعد میری خاموشی وہ ہنگامہ مچائے گی نہ پوچھ (ابھینندن پانڈے)
  10. شمشاد خان

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیں زباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا (ندا فاضلی)
  11. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    آمیزش بے جا ہے تجھے جن سے ہمیشہ وے لوگ ہی آخر تجھے بدنام کریں گے (میر تقی میر) بدنام
  12. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی (پروین شاکر) ہنسی
  13. شمشاد خان

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یہ کس نے جلوہ ہمارے سر مزار کیا کہ دل سے شور اٹھا ہائے بے قرار کیا (داغ دہلوی)
  14. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    وہ نوائے مضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکن وہ صدائے اہل دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی) صدا
  15. شمشاد خان

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    ایک دو روز کا صدمہ ہو تو رو لیں فاکرؔ ہم کو ہر روز کے صدمات نے رونے نہ دیا (سدرشن فاخر)
  16. شمشاد خان

    میرے پسندیدہ اشعار

    یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہے حد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے ہر ایک جسم روح کے عذاب سے نڈھال ہے ہر ایک آنکھ شبنمی ہر ایک دل فگار ہے ہمیں تو اپنے دل کی دھڑکنوں پہ بھی یقیں نہیں خوشا وہ لوگ جن کو دوسروں پہ اعتبار ہے نہ جس کا نام ہے کوئی نہ جس کی شکل ہے کوئی اک ایسی شے کا کیوں ہمیں ازل...
  17. شمشاد خان

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

    یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)
  18. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    لذت کش آرزو ہوں فانیؔ دانستہ فریب کھا رہا ہوں (فانی بدایونی) فریب
  19. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    اس غزل کو نیرہ نور نے بہت ہی خوبصورتی سے گایا ہے۔
  20. شمشاد خان

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    پوری غزل پیش خدمت ہے : اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے اے دل کی خلش چل یوں ہی سہی چلتا تو ہوں ان کی محفل میں اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے اے رہبر کامل چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہے اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل...
Top