آپکی تجویز ہے تو بہت مناسب، لیکن اس کے لیے کافی وقت چاہیے۔ سرِ دست تصاویر اپ لوڈ کرتا ہوں۔ تراکیب کے لیے کاغذوں کا ایک پورا دفتر کھنگالنا پڑے گا، جو کسی اور وقت کے لیے۔
جرمنی کے سوا دو سالہ قیام کے دوران لی گئی تصاویر کے ذخیرے سے یہی کچھ برآمد ہوا۔ اب نیا مستقر تھا فن لینڈ، جہاں گذشتہ آٹھ سال سے مقیم ہوں۔ اب یہاں بنائے گئے چند کھانوں کی تصاویر اپ لوڈ کروں گا۔
ارے بھائی چائے تو بے شمار رنگوں کی ہوتی ہے۔ جاپان میں گرین ٹی اور دیگر کے ہی بےشمار شیڈ دیکھے۔ اسی طرح جرمنی میں ہرب ٹی کی بےشمار ورائٹی تھی۔ مجھے اب یاد نہیں کہ تصویر والی چائے کون سی تھی۔ اس رنگ میں بھی کچھ اقسام موجود تھیں۔
چونکہ وقت دو ہفتے ہے تو میری کوشش ہے کہ اہم ترین جگہیں رہ نہ جائیں جو کہ زیادہ تر ہونشو میں واقع ہیں۔ ناگاساکی اگر جائیں تو ایک طرح سے کِیُوشُو کا دیدار ہوجائے گا۔ پاس ہی کاگوشیما کا دلفریب علاقہ ہے۔ اگر مسلسل سفر کرنے میں دقت نہ ہو تو جاپان کے طول و عرض ناپتے ہوئے ہوکائیڈو میں روس کی سرحدوں کو...