نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    جس طرح حکومت چاہ رہی ہے کہ بغیر کہے لوگ خود ہی لاک ڈاؤن کر لیں۔ ائمہ بھی یہی چاہ رہے ہیں کہ ہمیں کہنا نہ پڑے اور لوگ خود ہی مسجد نہ آئیں۔ دراصل ہمارے اندر ہر سطح پر احساسِ ذمہ داری کا فقدان ہے۔ کوئی کسی کام کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا، ہاں عہدیداری سر آنکھوں پر۔ یہاں اسلام آباد میں بھی کچھ مساجد...
  2. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    میری روٹین میں صرف یہی فرق ہے کہ دفتر آنے جانے کا وقت فیملی اوقات میں شامل ہو گیا ہے۔ ورک فرام ہوم پہلے بھی کرتا رہا ہوں، تو کچھ الگ محسوس نہیں ہو رہا۔ ہماری میٹنگز ویسے بھی سکائپ اور زوم پر ہی ہوتی ہیں۔ گھر میں جس کمرہ میں سیٹ اپ کیا ہے، بچوں کو پتا ہے کہ یہ بابا کا آفس ہے، اور جب بابا آفس میں...
  3. محمد تابش صدیقی

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے passive immunization کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج تجویز کر دیا

    آپ سمجھے نہیں۔ خبر میں لکھا ہے کہ سب سے پہلے چین میں یہ طریقۂ علاج اپنایا گیا۔ جبکہ عنوان میں پاکستان کا ذکر ہے۔ :)
  4. محمد تابش صدیقی

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے passive immunization کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج تجویز کر دیا

    خبر کا یہ حصہ عنوان سے مطابقت نہیں رکھتا۔ :)
  5. محمد تابش صدیقی

    تعارف اردو محفل کا نیا رکن

    وعلیکم السلام اردو محفل میں خوش آمدید
  6. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    ہماری محفل کے رکن ڈاکٹر عاطف ملک اس وقت میو ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ اور انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کو ابتدائی حفاظتی سامان بھی مہیا نہیں کیا جا رہا۔ اپنی خصوصی دعاؤں میں انھیں یاد رکھیے۔
  7. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اسلام آباد کے علاقے ‏بہارہ کہو میں 13 کرونا کیسز سامنے آنے کے باوجود لوگ محتاط نہ ہوئے تو پورے علاقے کو سیل کرنا پڑا، پنڈی میں ایک ہی تھانے کی حدود میں دو مقامات سے تین تین مریضوں کو ڈھونڈ کر نکالا گیا، ان میں سے تین لندن پلٹ اور ایک حال ہی میں سعودیہ سے آیا تھا ۔۔ یہ سب اپنے تئیں بہت ہوشیار...
  8. محمد تابش صدیقی

    اقبال عظیم اک خطا ہم ازرہِ سادہ دلی کرتے رہے

    مکمل غزل اک خطا ہم ازرہِ ساده دلی کرتے رہے ہر تبسم پر قیاسِ دوستی کرتے رہے ایسے لوگوں سے بھی ہم ملتے رہے دل کھول کر جو وفا کے نام پر سوداگری کرتے رہے خود اندھیروں میں بسر کرتے رہے ہم زندگی دوسروں کے گھر میں لیکن روشنی کرتے رہے سجدہ ریزی پائے ساقی پر کبھی ہم نے نہ کی اپنے اشکوں سے علاجِ تشنگی...
  9. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    ایک کولیگ کی بیگم کی کولیگ کا آج پازیٹو آیا ہے، آئی 9 اسلام آباد میں۔ :(
  10. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    اپنے دوست، احباب، رشتہ داروں میں موجود مخیر حضرات سے فنڈ لے کر اپنی استطاعت کے مطابق یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
  11. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    اس وقت سب سے بہتر سوشل ورک یہی ہے کہ خود کو محدود کر لیا جائے۔ اور اپنے قریب کم آمدنی والے افراد کی جس حد تک ہو سکے، مدد کی جائے۔
  12. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    تقریباً 6 بجے میڈیکل سٹور جانا ہوا تو تمام مارکیٹس بند اور ہو کا عالم تھا۔ صرف بیکریز اور میڈیکل سٹورز کھلے ہوئے تھے۔ پی ڈبلیو ڈی کی حد تک تو لاک ڈاؤن نظر آ رہا ہے۔ ہماری مسجد میں بزرگوں اور بیماروں سے گھر نماز پڑھنے کی درخواست اور بچوں کو مسجد لانے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔
  13. محمد تابش صدیقی

    محشر بدایونی - " کرے دریا نہ پُل مسمار میرے"

    بہت عمدہ۔ ایک ایک شعر لاجواب۔ ابو کے کہنے پر یہ غزل ڈھونڈ کر پڑھی اور سنائی۔ :)
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل: روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں : اقبال عظیم

    روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں میرے غم خانے میں کچھ ایسا اندھیرا بھی نہیں پرسشِ حال کی فرصت تمھیں ممکن ہے نہ ہو پرسشِ حال طبیعت کو گوارا بھی نہیں یوں سرِ راہ ملاقات ہوئی ہے اکثر تم نے دیکھا بھی نہیں، ہم نے پکارا بھی نہیں عرضِ احوال کی عادت بھی نہیں ہے ہم کو اور حالات کا شاید یہ تقاضا...
  15. محمد تابش صدیقی

    یوم پاکستان کے موقع کی نسبت سے مابدولت کی آواز میں ایک قومی نغمہ

    بہت عمدہ زبردست۔ میرے پسندیدہ نغموں میں سے ایک۔بہت عمدگی سے پڑھا۔
  16. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    ویسے اس وبائی صورت حال میں میرا سطحی سا مشاہدہ یہ ہے کہ جمہوریت والے ممالک کو حالات کنٹرول کرنے میں زیادہ مشکل کا سامنا ہے۔ :) ڈنڈا پیر ہے۔
  17. محمد تابش صدیقی

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    افشاں نوید کراچی ٭ بیٹا دوستوں کے ہمراہ راشن تقسیم کر رہا تھا سہ پہر سے۔نوجوان اپنے طور پر بھی فنڈنگ کررہے ہیں۔قومی جذبہ یہ ہے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ابھی واپس آیا بولا۔ہمارے پاس لسٹ بنی ہوئی تھی۔ایک آنٹی کا فون آیا جو بیوہ ہیں بولیں۔بیٹا میرے گھر کوئی راشن دے گیا ہے اب تم مت لانا مجھ جیسے اور...
Top