نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    جس دن یہ دیکھنا چھوڑ دیا، بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ حکومتیں جب تک اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی واہ واہ کی تمنا کے ادا نہیں کریں گی، بہتری کی امید رکھنا عبث ہے۔ بہت سے عوامی فلاح کے کام صرف اس لیے پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتے کہ ان کا آغاز مخالف حکومت نے کیا ہوتا ہے تو سہرا کہیں مخالف کے سر نہ بندھ...
  2. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    کرونا وائرس ایمجنسی اپیل ہر فرد اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے جس حد تک ممکن ہو سکے، کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔ کام والی، مالی، بچوں کو سکول چھوڑنے والی گاڑی کا ڈرائیور، قرآن پڑھانے والے قاری صاحب، اور ایسا کوئی بھی کم آمدنی والا فرد جس کے ماہانہ اخراجات میں...
  3. محمد تابش صدیقی

    اقبال عظیم غزل: شکستِ ظرف کو پندارِ رندانہ نہیں کہتے

    شکستِ ظرف کو پندارِ رندانہ نہیں کہتے جو مانگے سے ملے ہم اس کو پیمانہ نہیں کہتے جہاں ساقی کے پائے ناز پر سجدہ ضروری ہو وہ بت خانہ ہے، اس کو رند میخانہ نہیں کہتے جنوں کی شرطِ اوّل ضبط ہے اور ضبط مشکل ہے جو دامن چاک کر لے اس کو دیوانہ نہیں کہتے جو ہو جائے کسی کا مستقل، بے شرکتِ غیرے وہ دل کعبہ...
  4. محمد تابش صدیقی

    حمد: تیری مدحت اور میں، معذور و سرتاپا قصور ٭ اقبال عظیم

    تیری مدحت اور میں، معذور و سرتاپا قصور میں کہاں سے لاؤں اتناحوصلہ، اتنا شعور صرف تیرے آسرے پر لب کشا ہوتا ہوں میں اس سعادت کی مجھے توفیق دے ربِّ غفور غنچہ و گل آئنہ تیرے جمالِ قدس کا ماہ و انجم سے عیاں تیری تجلی، تیرا نور ہے رواں تیرے اشارے پر نظامِ کائنات گردشِ افلاک بھی سجدہ کناں تیرے حضور...
  5. محمد تابش صدیقی

    ٹیپ بال کرکٹ: کراچی کے منچلوں کی ایجاد

    ایک دفعہ ناک پر بیمر کھا چکا ہوں۔ کچھ دیر تک تو کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے۔
  6. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اس معاملے میں بھی ڈاکٹر قصوروار نہیں ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ ڈاکٹر اپنے حفاظتی انتظامات سے بے پروا ہو کر نہتے میدان میں نکل آئیں، اور کرونا پر خودکش حملہ کر دیں۔ عاطف ملک
  7. محمد تابش صدیقی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    ہمارے دفتر میں کل سے غیر معینہ مدت کے لیے ورک فرام ہوم
  8. محمد تابش صدیقی

    اقبال عظیم غزل: تم سے کس نے کہا، میں نے شکوہ کیا؟ خیر جس نے کہا اور جو بھی کہا، کہنے والا غلط فہم و نادان ہے

    تم سے کس نے کہا، میں نے شکوہ کیا؟ خیر جس نے کہا اور جو بھی کہا، کہنے والا غلط فہم و نادان ہے ہاں کبھی ازرہِ تذکرہ بے خیالی میں ضمناً کوئی بات کہہ دوں یونہی، وہ بھی احباب میں اس کا امکان ہے ہم جو بھولے سے بھی مسکرائے کبھی، ان کے ماتھے پہ بل پڑ گئے سینکڑوں، جیسے خوشیاں فقط ان کی میراث ہیں یوں...
  9. محمد تابش صدیقی

    ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

    چھوٹے بھائی کی شادی کے سلسلے میں کراچی جانا ہوا۔ بھائی گاڑی چلا رہا تھا۔ ایک فلائی اوور پر چڑھے تو فاسٹ لین پر الٹ سمت سے تیز رفتار کار آ رہی تھی۔ بڑے مشکل سے بچایا۔
  10. محمد تابش صدیقی

    اے راہِ طب کے دلیرو! وبا سے لڑ جاؤ ٭ تمھیں وبا سے پریشاں، سلام کہتے ہیں

    اے راہِ طب کے دلیرو! وبا سے لڑ جاؤ ٭ تمھیں وبا سے پریشاں، سلام کہتے ہیں
  11. محمد تابش صدیقی

    غزل: سکوں ہے، ملنے ملانے سے جان چھوٹ گئی ٭ عثمان جامعی

    سکوں ہے، ملنے ملانے سے جان چھوٹ گئی وبا چلی وہ، زمانے سے جان چھوٹ گئی فراق و ہجر کے صدمے اٹھا رہے ہیں سبھی سو اپنا حال بتانے سے جان چھوٹ گئی ہو جس سے ملنا اسے حالِ دل سنا دینا یوں دل کا درد لٹانے سے جان چھوٹ گئی تعلقات نبھانے کو ملنا پڑتا تھا تعلقات نبھانے سے جان چھوٹ گئی میں جس سے ملتا تھا...
  12. محمد تابش صدیقی

    پاکستان سوپر لیگ 2020

    اسلام آباد یونائٹڈ نے صرف اس لیے چھکے نہیں لگائے، تاکہ کراچی کے کھلاڑیوں کو بال لینے نہ جانا پڑے۔ سپورٹس مین سپرٹ
  13. محمد تابش صدیقی

    پاکستان سوپر لیگ 2020

    الوداع اسلام آباد
  14. محمد تابش صدیقی

    تاسف پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ، پائلٹ شہید

    انا للہ و انا الیہ راجعون اپنے دفتر کی کھڑکی سے جہاز نیچے جاتے ہوئے اور غائب ہوتے دیکھا اور پھر کچھ دیر میں دھواں اٹھا۔ :(
  15. محمد تابش صدیقی

    آپ نے غالباً کچھ نظر انداز کیا ہوا ہے، اور ایک لڑی اس کے نتیجے میں نظروں سے اوجھل ہے۔ :)

    آپ نے غالباً کچھ نظر انداز کیا ہوا ہے، اور ایک لڑی اس کے نتیجے میں نظروں سے اوجھل ہے۔ :)
Top