میرا مشورہ تو یہی ہے کہ فیس بک پر ایک گروپ بنا لیں اور متوقع خریداروں کو وہیں جمع کریں۔ اشتہار وہاں لگا کر ذاتی پیغام کی مدد سے آرڈر لیتے رہیں۔ تاہم جب فیس بک کو علم ہوگا تو وہ یا تو پیسے لینا شروع کر دیں گے یا پھر اکاؤنٹ ختم ہو جائے گا
پے پال پاکستان میں نہیں چلتا، نہ ہی گوگل پے۔ لے دے کے آن لائن بینکنگ رہ جاتی ہے، وہ بھی پاکستان میں شاذ ہی دکھائی دیتی ہے۔ او ایل ایکس وغیرہ پر بھی کیش آن ڈلیوری وغیرہ ہوتا ہے
آئی فون سکس ایس پلس لگ بھگ ایک سال پہلے ریلیز ہوا تھا۔ اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ سام سنگ والے اب ایک سال پرانے فون کا مقابلہ کر کے جیتنے کی کوشش میں ہیں
ہر ملک اپنی مرضی سے ایسا کرتا ہے، کوئی گوانتانوموبے پر ایسے جیل خانے بناتا ہے تو کوئی سائبیریا کو رہائش کے قابل بنانے کے لیے، کوئی پورا نیا ملک بسانے کو
درست کہا۔ میں کافی عرصہ یہی سوچتا رہا تھا کہ فن لینڈ رقبے کے اعتبار سے پاکستان کی تہائی کے برابر ہوگا مگر نقشے میں برابر دکھائی دیتا ہے۔ بہت بعد میں سمجھ آئی