آقا علی، مطاع علی، مقتدا علی
مولا علی، امام علی، پیشوا علی
طوفانِ حادثات سے اے دل نہ فکر کر
اس بحرِ غم سے پار ہو اب کہہ کے یا علی
(میر مہدی مجروح مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
ہم کیوں بتائیں بھائی ایویں۔۔
جناب ہمیں شاعری نہیں آتی ہے۔ اور نہ ہی ہم شاعری سمجھ سکتے ہیں۔۔
شاعری میں آلن فالن سالن بنا کر آپ خود دیکھ لیں۔۔
سوری ۔۔۔۔ فعولن فعولن فعولن فعولن وغیرہ وغیرہ بنا لیں اور چیک کریں۔۔
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب
تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں
غزل
(میر مہدی مجروح)
نہیں غیر کو ہیں سنانے کی باتیں
فقط ہیں یہ میرے جلانے کی باتیں
وہ اعدا کو چھوڑیں غلط ہے غلط
یہ ساری ہیں اُن کے دکھانے کی باتیں
رموزِ محبت سمجھتے ہیں عاشق
نہیں یہ ہر اک کے جتانے کی باتیں
طلب بوسہء زلف کرتے ہی بولے
نہ کیجے بہت مار کھانے کی باتیں
فقط ذکرِ مہر و وفا واں نہ...
مدح مولا علی علیہ السلام
(میر مہدی مجروح)
یا علی نائبِ خدا ہو تم
کیوں نہ بندوں کے پیشوا ہو تم
منعکس اُس میں ہے رضائے خدا
آئینہ وار ہل اتیٰ ہو تم
مصطفی کے خلیفہء برحق
حسبِ فرمان اِنّما ہو تم
کیوں نہ مرحب ہو نبرد آرا
بُرش تیغ لافتا ہو تم
واہ رے فضل دور آخر میں
اوّل جملہ اوصیا ہو تم
روح کی...