بہت شکریہ فاتح بھائی اتنا مفصل جواب دینے کے لئے.
دیکھٰیں محمد وارث بھائی کیا کہتے ہیں.
ویسے اگر یہ مستفعلن متصل ہوتا تو مفاعلان کے زحافات کی کیا صورت ہو گی؟
چاندنی رات میں یاد آتے ہو تم
اٹھتا طوفاں ہے جب مسکراتے ہو تم
زلف جیسے گھٹا کوئی برسات کی
ابر چلتا ہے پیچھے جب آتے ہو تم
ایک رس گھلتا جاتا ہے کانوں میں یوں
بلبلوں کو بھلا کیوں جلاتے ہو تم؟
ایک تل گال پر یوں نمایاں ہے گو
کوئی ٹیکہ نظر کا لگاتے ہو تم
شمعِ محفل ہوں میں، لو ہو تم جانِ جاں...
اچھی نظم ہے. بہت خوب. واہ واہ.
بلال یہ ہزج محذوف ہے.
مفاعیلن فعولن.
اس میں جہاں تک مصرعہ چل رہا ہے مفاعیلن بھی چل رہا ہے. جہاں مصرعہ ختم ہوا تو آخری رکن فعولن بنایا گیا ہے.
خود پڑھ کے دیکھو تو سمجھ آجائے گا.
استاد جی یہ تو آپ نے مجھے اپنی اوقات سے بھی بڑھا دیا اب۔ یہ حقیقت ہے کہ عام طور پر جب کسی محفل میں شرکت ہو تو کلاسیکی شاعر ہونے کا مجھ ناچیز کو خطاب ملتا ہے۔ لیکن میں اسے کوئی نام دینے سے قاصر ہوں کے صرف تخیل کے یلغار کو لفظوں میں پیش کر دیتا ہوں۔ لیکن بات تو یہی ہے کہ کمسن، نادان، اور نا...
انباکس کے لئے کوئی ایسا متبادل چنا جائے جو عام فہم ہو اور آسانی سمجھ آسکے. ورنہ تو اردو سمجھنے والے بھی کسی درجہ دھوکہ کھا سکتے ہیں.
ذاتی پیغامات,
آپ کے مکالمے
یا صرف لفظ "پیغامات" پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے.
بہت شکریہ وارث بھائی۔ حسنِ نظر ہے۔ ورنہ میں کہاں اس قابل :)
شکریہ حضور آپ کا احسان یہاں تشریف فرما ہوئے اور ناچیز کی معمولی سی تک بندی کو پڑھا۔ بہت شکریہ۔
شکریہ جناب۔ بزرگوں کی رائے پڑھنے کا ایک الگ ہی مزا ہوتا ہے۔ :)