بجا فرمایا آپ نے..............
گاہے یہ زندگی کا دیا گیا بہترین موقع معلوم ہوتا ہے.............لیکن بعض اوقات لگتا ہے، کہ کاروبار وغیرہ کی طرف نکلنا چاہیے............ترجیحات میں یہ وقتی تبدیلی معاشی دباؤ اور فکری مسائل میں رفقائے کار کے ساتھ عدم مطابقت کی وجہ سے ہوتی ہے.......
لیکن فی الحال تو...
آپ نے بجا فرمایا۔ لیکن ہر چیز اپنی اصل کی طرف لوٹتی ہے نا اصغر صاحب........... آج نہیں تو کل ہمیں بھی اس ضمن میں کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا...........تو کیوں نہ آج ہی۔
ذاتی طور پہ میں اس سے متاثر ہوا ہوں اور ارادہ رکھتا ہوں ،کہ اس ضمن میں کچھ مثبت اقدامات ضرور اٹھاؤں۔ :)
حال کے لمحے تو یہ فقیر آج ملے ہوئے ڈیڑھ ایک سو پرچہ جات کی چیکنگ شروع کرنے لگا ہے۔ سو اس متن کی توضیح سے معذرت خواہ ہوں۔ پھر کسی وقت کے لیے اس قضیے کو اٹھا رکھتے ہیں :)
فقیر کا طوطا تو ہمسایوں نے بچپن میں قتل کیا تھا....................اس کے بعد کوئی پالتو جانور یا پرندہ نہیں پالا
اور ہاں، ایک پورا دن کھانا بھی نہیں کھایا تھا اس کے غم میں