نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٭ عزمؔ شاکری

    یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٹکرا کے آبگینے سے پتھر ہوا ہوں میں آنکھوں کے جنگلوں میں مجھے مت کرو تلاش دامن پہ آنسوؤں کی طرح آ گیا ہوں میں یوں بے رخی کے ساتھ نہ منہ پھیر کے گزر اے صاحبِ جمال ترا آئنہ ہوں میں یوں بار بار مجھ کو صدائیں نہ دیجیے اب وہ نہیں رہا ہوں کوئی دوسرا ہوں میں...
  2. محمد تابش صدیقی

    غزل: ناز ان کا نیاز ہے میرا ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    ناز ان کا نیاز ہے میرا بندگی امتیاز ہے میرا فکر کیا مجھ کو چارہ سازی کی خود خدا چاره ساز ہے میرا اپنے لطف و کرم میں دیر نہ کر قصۂ غم دراز ہے میرا جس نے صبر و قرار چھینا ہے خود وہی دل نواز ہے میرا میری باتیں وہی سمجھتا ہے جو شناسائے راز ہے میرا میرے لفظوں کے پیرہن پہ نہ جا اک حقیقت مجاز ہے...
  3. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    آج ہی فارم بھر کے بھیج دیجیے اگر آپ لیڈری کے نئے نئے شائق ہوں تو حسبِ ذیل سوالات کے جوابات لکھ کر ہمیں بھیج دیجیے تاکہ بروقت معاملہ طے ہو سکے۔ 1۔ نام، پتہ، عمر، تعلیم، مطالعہ، سیاسی مسلک وغیرہ کیا ہے (ہو سکے تو فوٹو بھی فراہم کیجیے) 2۔ آپ کو لیڈری کا جنون کب سے ہوا؟ 3۔ آپ اپنے لیڈر ہونے کی اہمیت...
  4. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    ہمارے وسیع انتظامات آپ ہمارے کارخانے اور شوروم کر دیکھیں تو اس عجائب گھر میں آپ کو عجیب و غریب انتظامات سے تعارف ہو گا۔ یہاں آپ کو حسبِ ذیل شعبے اپنا کام کرتے ملیں گے۔ شعبۂ شخصیت سازی یہاں امیدواروں کو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ ان کو بڑا آدمی بنے کے لیے لباس کیسا پہننا چاہیے، ان کو کلین شیو کرانا...
  5. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    ہم الیکشن میں کامیاب کراتے ہیں اب جو الیکشن درپیش ہے اس میں آپ اگر بازی لڑنا چاہیں تو ہماری خدمات حاصل کیجیے ۔ ہم ایک منصفانہ معاوضہ کے عوض آپ کو کامیابی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہمارے انتظامات یہ ہیں! 1۔ جہاں ضرورت ہو شامیانے، دریاں، قناتیں، لیمپ، لاؤڈ سپیکر، موٹریں، بسیں ہم خود...
  6. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    ہم لیڈری کا بیمہ بھی کرتے ہیں ہماری فرم کا انشورنس ڈیپارٹمنٹ آپ کو روز روز کی پریشانیوں سے ایک قلیل سے ماہانہ چندے کے عوض میں بالکل نجات دلا سکتا ہے۔ ہم آپ کو لیڈری کی مستقل اجارہ داری دلوا سکتے ہیں اور آپ کے لیے قیادت کے خدائی حقوق منوا دینے کی گارنٹی دیتے ہیں۔ اگر آپ مدتِ معیّنہ میں ہم سے بیمہ...
  7. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    سلسلۂ اعلانات(2) ہمارا پہلا اعلان پڑھنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ فرم کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور کام چالو ہے۔ ہم لیڈر بناتے ہیں! واضح رہے کہ مغربی پنجاب میں لیڈری کا خاص دور(season) قبل از وقت شروع ہو چکا ہے اس لیے جن اصحاب کو سیاسی کاروبار میں حصہ لینا ہو وہ بروقت مارکیٹ میں...
  8. محمد تابش صدیقی

    فورم کا نشہ ہو گیا ہے

    بہت مبارک ہو عبد اللہ بھائی۔
  9. محمد تابش صدیقی

    انکشاف در انکشاف!!!

    بہت خوب عاطف بھائی۔ اسی طرح اپنے قلم کی جولانیاں دکھاتے رہا کریں۔
  10. محمد تابش صدیقی

    دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ نعیم صدیقی

    یہ مضمون محترم نعیم صدیقی کے طنزیہ مضامین پر مشتمل کتاب دفترِ بے معنی سے لیا گیا۔ جو 1955 میں شائع ہوئی۔ لیکن مضمون یوں لگتا ہے کہ آج ہی لکھا گیا۔ دی لیڈر میکرز اینڈ الیکشن کمیشن ایجنٹس(لمیٹڈ) ٭ سلسلہ اعلانات (1) ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں یہ ہماری پہلی لمیٹڈ فرم ہے۔ جس نے...
  11. محمد تابش صدیقی

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    کیا آپ سمجھتے ہیں کہ خان صاحب کو ابھی مزید شہرت کی طلب ہے؟
  12. محمد تابش صدیقی

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    اس کا مقصد تو پورا ہو گیا۔ جو شہرت مخالفت سے ملتی ہے وہ حمایت سے کہاں۔ اس کا مقصد تو شہرت حاصل کرنا ہے اور وہ جانے یا انجانے میں سب پورا کر رہے ہیں۔ :)
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: حسیں ہو اور پھر اس پر حسیں معلوم ہوتے ہو ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    حسیں ہو اور پھر اس پر حسیں معلوم ہوتے ہو تم اپنے حسن میں حسنِ یقیں معلوم ہوتے ہو بہت ہی دور رہتے ہو تم آغوشِ محبت سے مگر پھر بھی مجھے بالکل قریں معلوم ہوتے ہو حیا آلود رخساروں سے کر دیتے ہو راز افشا نگاہِ شوق کی شرحِ مبیں معلوم ہوتے ہو بدل دو گے تم اپنی سب وفاؤں کو جفاؤں میں تم ایسے تو ہمیں...
  14. محمد تابش صدیقی

    انکشاف در انکشاف!!!

    یعنی اصل انکشاف تو رہ گیا۔
  15. محمد تابش صدیقی

    لغزشیں جب سلسلہ در سلسلہ ہو جائیں تو - پائیداری میں چھپی ناپائیداری دیکھنا ٭ عزم شاکری

    لغزشیں جب سلسلہ در سلسلہ ہو جائیں تو - پائیداری میں چھپی ناپائیداری دیکھنا ٭ عزم شاکری
  16. محمد تابش صدیقی

    غزل: اہلِ دل درد کی املاک سے وابستہ ہیں ٭ عزم شاکری

    اہلِ دل درد کی املاک سے وابستہ ہیں تیرے دیوانے تری خاک سے وابستہ ہیں جو عطا کی تھی بزرگوں نے قبا کی صورت آج تک ہم اسی پوشاک سے وابستہ ہیں آشیاں جلنے پہ بے گھر نہیں سمجھا جائے یہ پرندے خس و خاشاک سے وابستہ ہیں خشک جنگل کی طرح ہو گئے چہرے لیکن آج تک دیدۂ نمناک سے وابستہ ہیں جتنے دیوانے تری بزم...
Top