نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آمین۔ جزاک اللہ احسن الجزاء
  2. محمد تابش صدیقی

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    مطلب یہ کہ جب فری میں ٹی وی پر آ رہی ہے، تو اس خرچہ کی ضرورت؟ ہاں اگر صرف سینما میں ہی دکھائی جا رہی ہوتی تو سمجھ آتی تھی۔
  3. محمد تابش صدیقی

    'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان

    یعنی اس قوم میں ایسے ویلے بھی موجود ہیں جو ایک ڈرامے کی قسط پر بھی خرچہ کر سکتے ہیں۔ یا خود ہی سارے ٹکٹ خرید لیے ہیں ٹیم نے :P
  4. محمد تابش صدیقی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج بہت عرصہ بعد کوئی اتنی ضخیم کتاب کئی نشستوں میں مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھ کر ختم کی ہے۔ ڈاکٹر طاہر مسعود کے ادباء اور شعراء سے انٹرویوز پر مشتمل کتاب ”یہ صورت گر کچھ خوابوں کے“ آج مکمل ہوئی۔ بہت عمدہ تجربہ رہا اور وقت ضائع نہ ہوا، بلکہ بہت کچھ حاصل ہوا۔
  5. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: آپ طنز اور مزاح میں زیادہ بڑا درجہ کسے دیتے ہیں؟ کرنل محمد خان: اگر طنز لطیف ہو تو یہ مزاح سے بڑی چیز ہے لیکن ایسا طنز کرنا نہایت مشکل کام ہے۔ ابن انشا جیسا طنز لکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ہمارے ہاں بیش تر طنز نگار اس طرح طنز کرتے ہیں جیسے کلہاڑا چلا رہے ہوں۔ اعلیٰ درجے کے طنز...
  6. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: کیا اچھی شاعری کے لیے مقبول ہونے کی شرط ضروری ہے؟ شہزاد احمد: بالکل نہیں۔ طاہر مسعود: لیکن وہ مقبول بھی ہوتی ہے؟ شہزاد احمد: اگر مقبول ہوتی ہے تو لوگ اس کی کوئی جہت ڈھونڈ نکالتے ہوں گے۔ تخلیق کا عمل مقبولیت کے خلاف ہے۔ طاہر مسعود: کیا مقبولیت کوئی بری چیز ہے؟ شہزاد احمد: بری چیز کا...
  7. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: شہزادصاحب! گفتگو کا آغاز ایک نازک سے سوال سے ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ شاعری کل وقتی کام ہے۔ شاعری اور دنیاوی معاملات کامیابی اور حسن و خوبی سے یکساں طور پر نہیں چل سکتے۔ آپ شاعر بھی ہیں اور افسر بھی۔ یہ فرمائیے کہ آپ نے ان دونوں میں توازن کیسے قائم رکھا ہے؟ شہزاد احمد : میں نے دونوں میں...
  8. محمد تابش صدیقی

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں :)
  9. محمد تابش صدیقی

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    بہت مبارک ہو راحل بھائی
  10. محمد تابش صدیقی

    چند اقتباسات - میرا مطالعہ

    "طاہر مسعود: ہماری نئی تہذیب ادب کو اپنی ضروریات میں شمار نہیں کرتی۔ وہ ادب سے منہ موڑ چکی ہے اور دوسرے ذرائع ابلاغ مثلا ریڈیو، ٹیلی ویژن، اخبارات ، فلم ، موسیقی اور دوسری تفریحات انسان کی ذہنی و روحانی تھکن کو دور کرنے کے لیے بہت کافی ہیں ۔ پھر ایسے میں ادب کی کیا ضرورت ہے؟ سلیم احمد: وہ ادب...
  11. محمد تابش صدیقی

    غزل: اشاروں ہی اشاروں میں وہ کچھ فرما ہی جاتے ہیں ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    اشاروں ہی اشاروں میں وہ کچھ فرما ہی جاتے ہیں ہمارے اضطرابِ شوق کو بھڑکا ہی جاتے ہیں بہت سے مدعی بزمِ محبت سے نکل آئے تمنا جن کی ناپختہ ہو وہ گھبرا ہی جاتے ہیں معاذ اللہ مجبوری محبت کی بھی کیا شے ہے بھلاتا ہوں ہزار ان کو مگر یاد آ ہی جاتے ہیں دلِ مضطر نے رازِ عشق نادانی سے کہہ ڈالا فریبِ دوست...
  12. محمد تابش صدیقی

    تعارف من آنم کہ من دانم

    ایسے دھاگے بغیر اجازت کھولے جا سکتے ہیں۔ :)
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: کسی کا وعدۂ فردا اگرچہ مبہم ہے ٭ نصر اللہ خان عزیزؔ

    کسی کا وعدۂ فردا اگرچہ مبہم ہے مگر نشاطِ تمنا کو یہ بھی کیا کم ہے وہ مجھ کو دیکھ کے بیگانہ وار ہو جانا خدا کے فضل سے اتنا تو ربطِ باہم ہے عجیب چیز ہے تکمیلِ آرزو لیکن رضائے دوست نہ یہ ہو تو مجھ کو کیا غم ہے الجھ گیا ہے زمانے کا مسئلہ یا رب مزاجِ یار بہ اندازِ زلف برہم ہے عزیزؔ کس سے کہیں...
  14. محمد تابش صدیقی

    تعارف من آنم کہ من دانم

    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ اردو محفل میں خوش آمدید
  15. محمد تابش صدیقی

    خادم رضوی کے بھائی، بھتیجے سمیت 86 افراد کو 4 ہزار 738 سال قید کی سزا

    تو پھر اصل جرم لکھا جائے۔ ورنہ تو بلدیہ ٹاؤن فیکٹری جلانے کا حکم دینے والے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔
  16. محمد تابش صدیقی

    خادم رضوی کے بھائی، بھتیجے سمیت 86 افراد کو 4 ہزار 738 سال قید کی سزا

    پھر 126 دن دھرنے والوں پر بھی کیس بننا چاہیے۔ :) توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان اور پولیس ملازمین کو زخمی تو انھوں نے بھی کیا تھا۔
  17. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    جتنے میں یہ چند دانے آتے ہیں، اتنے میں بندہ رج کر مونگ پھلی کھا لیتا ہے۔ کبھی کبھار یہ بھی کھا لیتے ہیں۔
Top