پچھلے اٹھارہ ماہ کے حکومتی اقدامات کے ذریعے صرف اور صرف عام آدمی پر بوجھ ڈالا گیا ہے اور آئیندہ بھی یہی ہوگا۔ نیازی صاحب اپنی لفاظی سے کسے بیوقوف بنارہے ہیں!
اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے والے زرداری اور نواز حکومت کے بھی برے اقدامات کے بھی خلاف ہی تھے۔
زرداری اور نواز شریف کا غلط کام کرنا نیازی صاحب کے غلط کاموں کو اچھائی کا سرٹیفکیٹ نہیں دلواسکتا۔
72 سال یعنی قائد اعظم سمیت یہاں کوئی بھی مخلص سربراہ نہیں آیا۔ اب ایک یوٹرن سیلیکٹڈ آیا ہے جو یوں تو اخلاقی،تہذیبی، علمی ہر لحاظ سے دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ اب وہی اس بدنصیب قوم کی حالت بدلنے کا دعویدار ہے!!! اللہ کی شان ہے!
سید توصیف حیدر زیدی بھائی کسی بھی پوسٹ کو بلاوجہ حذف کرنا اردو محفل کی پالیسی نہیں۔ آپ کی اس پوسٹ پر سولہ سترہ تبصرے ہوچکے ہیں اور ہم اور آپ سمیت بہت سے محفلین نے ان پوسٹوں سے اور ان پر اساتذہ کے تبصروں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
لیجیے دونوں مراسلوں میں ایک ایک لنک مزید لگادیا ہے تاکہ اس ایک بار پھر اس خوبصورت گیت کو زبیدہ خانم اور بنجمن سسٹرز کی خوبصورت آوازوں میں سن سکیں۔
نبیل بھائی اس قدر خوبصورت شراکت پر شکریہ قبول فرمائیے!
دونوں مصرعوں کی ضمیر مختلف ہے۔ پہلا مصرع ضمیر حاضر جبکہ دوسرا ضمیر متکلم میں ہے!
یوں کردیں تو بہتر ہوجائے
مرے بن نہ ارشد سجے گی یہ محفل
دلوں پر جو چھایا ہے میں وہ سخن ہوں
یہ ان کے یوٹرن کا کمال معلوم ہوتا ہے۔ یہی یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں جنہیں بند کرنے اور پندرہ ہزار ملازمین کی کےنوکری تیل کرنے کے درپے تھے۔ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سخت ترین احتجاج کیا گیا تو حضور نے یوٹرن لیا۔ آج انہی یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعریف کررہے ہیں۔