السلام علیکم اور خوش آمدید مودود صاحب
اچھی کاوش ہے ۔رواں دواں بہتے جھرنے جیسا کلام ۔
واہ۔کیا بات
تلفظ بدلنا کچھ بھایا نہیں۔
اپنا تعارف بھی پیش کیجیے استقبالیہ فارم میں تاکہ باہمی استفادہ کا سلسلہ چل نکلے۔
ماشاء اللہ۔اچھی لگ رہی ہے غزل ۔
کل مطلع کچھ سست سست سا لگ رہا تھا مگر آپ نے بروقت تدوین کر دی۔
یہ مصرع بھی خوب تھا :
اک قیامت کا سماں ہے اور میں ہوں
اس پہ بھی گرہ لگائیں ،آپ چونکہ پردیسی ہیں تو یہ گرہ کیسی رہے گی :
پاس جورو ہے نہ ماں ہے اور میں ہوں
اک قیامت کا سماں ہے اور میں ہوں
زبان الجھی ہوئی نہیں صاف ہے۔مطلب شکر موجودہ نعمتوں کو تو قید کر لیتا ہے زائل نہیں ہونے دیتا اور مفقود نعمتیں کہ جو پاس نہیں ان کو حاصل کر لیتا ہے ۔چونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے"لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ "اگر تم شکر کرو گے ہم ضرور بالضرور تمھیں زیادہ دیں گے۔
ضرورت سے زائد بال کاٹنا ،ناخن کاٹنا،غسل اور نماز جمعہ میں پہلے پہنچنا وغیرہ کے علاوہ سورہ کہف کی تلاوت اور درود کی کثرت ان چند کرنے والے کاموں میں سے ہیں کہ جن کا جمعے کے دن اہتمام چاہیے۔