صفحہ 398
اور پھر بجائے سوختی ہونے کے ہنسی برابر چلی آ رہی ہے جیسے زمیں و آسمان کے بیچ میں گدگدی ہی گدگدی بھری ہو۔ ہمارے دوست الجھ الجھ کر رہتے ہیں کئی مرتبہ پتے بھی پھینک دیے کہ اس کھیلنے سے کیا فائدہ مگر ہم نے سنجیدگی کا وعدہ کیا اور پھر وہی کیا۔ہم ناکند بچھیرے ایک نیا لطف محسوس کرتے تھے۔ مگر...