الحمدللہ ، ہر طرح کی خیر و عافیت ۔
اوپر والا جنااااب اصل میں زبانی جناااااااب کا متبادل ہے، جس میں جناب کو طوالت دے کر شکریہ اور اپنائیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ :)
جناب آپ کو حق حاصل ہے، کہ جس کو مرضی مبارک باد پیش کریں، محفل پہ ایسی کوئی پابندی نہ ہے۔ وارث صاحب نے بھی اس اقتباس کی وضاحت کر دی ہے۔ایسی کوئی پابندی محفل پہ نہیں ہے۔ اور جن دوستوں نے اس حوالہ سے کچھ تلخی کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ بھی اپنے رویہ پہ نظرثانی فرمائیں گے۔
اوپر آپ نے فرمایا کہ ان کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ہی تو اس تھریڈ کو حذف نہیں کیا گیا۔ تو کیا مختلف زمرہ جات میں پوسٹ کیے گئے تھریڈز کے قابل اشاعت یا ناقابل اشاعت ہونے کا فیصلہ انتظامیہ اراکین کے جذبات یا اپنے جذبات کی بنیاد پہ کرتی ہے ، یا محفل کی طے شدہ پالیسی کے مطابق۔ ادارتی اختیارات کا ذاتی...