لفظ
لفظ وہ برف ہے جو چُھونے سے پگھل جاتی ہے
لفظ وہ مے ہے جو مِینا سے اُچھل جاتی ہے
بوند جو پُھول کی پیالی سے پھسل جاتی ہے
طبعِ سادہ، جو کِھلونوں سے بہَل جاتی ہے
لفظ، شاعر کے تخیّل کو کہاں پاتا ہے
لفظ، جذبے کے تموّل کو کہاں پاتا ہے
لفظ، طوُفاں کے تجمّل کو کہاں پاتا ہے
لفظ، جینے کے تسلسل کو کہاں...