العزیز: (سب پر غالب)
جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ
اس اسم کو پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کو معزز اور مستغنی بنادیں گے۔
جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھتا
رہے وہ انشااللہ کسی کا محتاج نہ ہو اورعزت پائے گا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو اپنے حاکم کی کوئی بات ناپسند کرے پس وہ صبر کرے اس لئے کہ جوشخص بالشت
کے برابر حاکم کی اطاعت سے نکلا وہ جاہلیت کے موت مرا۔
(بخاری و مسلم)
(ریاض الصالحین)