سکوتِ شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو
میں رنگ ہوں سو کسی موج سے ملا مجھ کو
میں ان دنوں تری آنکھوں کے اختیار میں ہوں
جمال ِ سبز ! کسی تجربے میں لا مجھ کو
میں بوڑھے جسم کی ذلت اٹھا نہیں سکتا
کسی قدیم تجلی سے کر نیا مجھ کو
میں اپنے ہونے کی تکمیل چاہتا ہوں سخی
سو اب بدن کی حراست سے کر رہا مجھ کو...