یہ بات تو تم نے ایسے کہی ہے کہ جیسے ہم دونوں "چڈی فرینڈ" تھے اور اس شرارت میں برابر کے شریک۔۔وہ تو میں تھوڑا معصوم اور بیوقوف تھا تو تم تو بھاگ کھڑے ہوئے اور پکڑا گیا میں بیچارہ
غالب نے ما بعد الطبیعیاتی باتیں زیادہ بیان کی ہیں۔
ع۔۔۔۔ہم تجھے ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا۔۔۔
ویسے تو غالب نے تھوڑی بہت سائنس بھی رقم کی ہے :) مگر غالب کے یہاں آپ کو حیات و ممات کے مسائل پر سیرِ حاصل گفتگو ملے گی۔ اور انسانی شعور، رویے اور فطرت کو بھی بیان کیا ہے۔ تفصیل سے تو چھوٹے...
جی بالکل۔۔ ویسے وہ زمانے گئے جب سائنس بھی وجدان کی پیداوار ہوا کرتی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب سائنس اور فلسفہ ایک دوسرے سے پیوست ہوا کرتے تھے (یونانی فلاسفہ، مسلمان سائنسدان، نیوٹن کا زمانہ، آئنسٹائن)۔ اب سے لگ بھگ سو برس قبل بھی سائنسدان حضرات ایسے ایسے فلسفیانہ خیالات پیش کرتے تھے کہ جو واقعتاً...
شہزاد بھائی کائناتی شعور جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ مختلف علوم کے حصول سے کائنات کے بارے میں نصیب ہونے والا شعور ہے۔ تو یہ تو طے ہے کہ یہ کائنات زمانے کی پابند نہیں، لہٰذا کائناتی شعور کی آفاقیت مسلم۔ اس بحث میں جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں کائناتی شعور اور آفاقیت جیسی اصطلاحات آپ کو وہی معنیٰ دیں گی...