1857ء کی جنگ آزادی سے پہلے ہندوستان میں جو نظام تعلیم تھا۔ اس میں مدرسے ہی کلیدی ادارے تھے۔ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی تھی اور صدیوں سے مسلمانوں میں ایسا ہی نظام چلا آیا تھا۔ 1857ء کی جنگ آزادی سے پہلے گورے اپنے تئیں اس زعم میں مبتلا ہو چلےتھے کہ انہوں نے ہندوستان...