نتائج تلاش

  1. ابن رضا

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    اسامہ بھائی یہ سارا معاملہ جنابِ روی اور جنابِ مزمل شیخ بسمل صاحب نے بگاڑا ہے "ورنہ قافیے ہمارے بھی تھے کام کے":)
  2. ابن رضا

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    اچھا مزاح فرما لیتے ہیں استادِ محترم ۔ اگر آپ کی چالیس گئیں تو ہماری تو۔۔۔۔۔۔۔۔ :unsure: میری اس چُو ک نے 14 کے 14 طبق روشن کر دئیے ہیں اور اچھا ہوا کے سارے طبق آغاز میں ہی منور ہو گئے:whew: آئندہ احتیاط دامن گیر رہے گی۔
  3. ابن رضا

    یہ کہکشائیں، زمیں زماں سب، اُسی کے جلووں کی وسعتیں ہیں

    یہ کہکشائیں، زمیں زماں سب، اُسی کے جلووں کی وسعتیں ہیں
  4. ابن رضا

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    جی محمد اسامہ سَرسَری بھائی اب مطلع کی بابت کیا رائے ہے آپ کی؟؟؟ نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں، خُدا کی ہر سو ہی رحمتیں ہیں یہ کہکشائیں، زمیں زماں سب، اُسی کے جلووں کی وسعتیں ہیں
  5. ابن رضا

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    جناب الف عین صاحب و جنابِ محمد یعقوب آسی صاحب اصلاح فرمائیں
  6. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    محترم برادرم خاکسار اِن اصطلاحات سے نا بلد تھا نوازش آپ نے وضاحت فرمائی۔ اور تعریف فرمائی اور توجہ فرمائی :applause::):applause: ہمیشہ شاد و آباد رہیں
  7. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    ا محترم دوست آپ کچھ بھی کہیں مگر جوں کا توں مصرع اٹھا کر اسی فورم پہ اپنے نام سے اُنہی اساتذہ کو اصلاح کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس بات کے انکشاف سے پہلے ہی استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی کی ہدایت کے مطابق مطلع کے مصرع ِ اول کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے تبدیل کر دیاتھا تاہم خیال کی...
  8. ابن رضا

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    محترم مزمل شیخ بسمل محمد اسامہ سَرسَری و مہدی نقوی حجاز بجا فرمایا مطلع میں فاش چوک ہوئی ہے، اس لیے تدوین کر کے دوبارہ پیشِ خدمت کرتا ہوں۔قبل از اشاعت خاکسار کو ادراک ہو گیا تھا مگر عجلت ِ حصولِ اصلاح کا تیر کمان سے نکل چکا تھا :atwitsend:
  9. ابن رضا

    نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں

    حمد براےاصلاح بحضور جناب الف عین ، محمد یعقوب آسی و دیگر جو اصلاح فرمانا چاہیں۔ نوازشیں ہیں، عنایتیں ہیں،خدائے احمد کی رحمتیں ہیں یہ کہکشائیں زمیں زماں سب اسی کے جلووں کی وسعتیں ہیں فلک کی چادر میں نور اس کا، ہے موجِ دریا سرور اس کا بلند و بالا یہ کوہ و پربت کریم پرور کی ہیبتیں ہیں نوازتا ہے...
  10. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    بہت خوب فرمایا آپ نے :) ، محترم ذرا غزل کے بارے میں بھی رائے دیں۔
  11. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    جنابِ محترم فاتح صاحب یہ حسنِ اتفاق ہے، تاہم یہ شعر تبدیل کر دیا گیا تھا اور اس کی موجودہ شکل کچھ یوں ہے کہ کیا کیا ہیں گلے اُس کو، بتا کیوں نہیں دیتا یہ بار مرے دل سے ہٹا کیوں نہیں دیتا چلیں اسی بہانے ہماری حقیر سی کاوش آپ کی نظر سے تو گزری، امید و گزارش ہے کہ اپنے فنِ کی کرامات سے کچھ مال...
  12. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    استاد محترم کیا یہ تقطیع درست نہیں مفعول (122)= ہے ناوَ مفاعیل (1221)= کِ دل دوز مفاعیل (1221)= نگہ یار فعولن (221)= کِ تیور
  13. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    جی بجا فرمایا، اگر یوں کہوں تو؟؟ لکھتا بھی ہے مجھ کو سرِقرطاسِ محبت مذموم جو لگتا ہوں مٹا کیوں نہیں دیتا
  14. ابن رضا

    ایک کاوش اصلاح، تنقید و تبصرہ کے لئے ،'' صبح امید کی لو کاش در آئی ہوتی''

    دوسرے شعر کے مصرع ثانی میں اگر " ایک جانب یہ " کی بجائے " دوسری سمت " کہیں تو؟؟
  15. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    نوازش استادِ محترم جنابِ الف عین صاحب، بجا فرمایا میں تدوین کر دیتا ہوں ، شکریہ کیا کیا ہیں گلے اُس کو، بتا کیوں نہیں دیتا یہ بار مرے دل سے ہٹا کیوں نہیں دیتا ہیں ناوکِ دل دوز مرے یار کے تیور اِک بار وہ سب تیر چلا کیوں نہیں دیتا یک طرفہ محبت کے تذبذب سے تو نکلوں اس راز سے پردہ وہ ہٹا کیوں...
  16. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    جنابِ الف عین صاحب و سید عاطف علی صاحب آپ بھی نظر فرمائیے۔
  17. ابن رضا

    تعزیرِ خطا مجھ کو سنا کیوں نہیں دیتا

    جنابِ محمد یعقوب آسی و جنابِ الف عین صاحب تدوین شدہ غزل پہ نظرثانی فرمائیں۔ شکریہ کیا کیا ہیں گلے اُس کو، بتا کیوں نہیں دیتا یہ بوجھ مرے دل سے ہٹا کیوں نہیں دیتا ہیں ناوکِ دل دوز نگہ یار کے تیور یک بار وہ سب تیر چلا کیوں نہیں دیتا یک طرفہ محبت کے تذبذب سے تو نکلوں اس راز سے پردہ وہ ہٹا کیوں...
Top