یہ چلاس شہر کی زیادہ سے زیادہ ایلیویشن ہے۔ گوگل ارتھ یا ایلیویشن میپ پہ زیرو پوائنٹ کی ہائیٹ دیکھیں گے تو 1040 میٹر کے لگ بھگ دکھائی دینی چاہئے۔
زیرو پوائنٹ وہ جگہ ہے جہاں بابوسر والی روڈ کے کے ایچ سے آ کے ملتی ہے۔
مجھے سرچ کے دوران کسی ایک آئی لینڈ پہ ایک سڑک ملی تھی۔ شاید ہوائی کے قرب و جوار کا تھا۔ اس میں سڑک سمندر کے کنارے سے شروع ہو کر پہاڑ کی ٹاپ تک جا رہی تھی۔ اس کی بلندی 3200 میٹر سے زائد تھی۔ دوبارہ ملی تو شیئر کروں گا۔
زبردست۔
ہماری جانب سے بھی مابدولت کو چہار ہندسی سنگِ میل کی رسائی پہ ہدیہ تبریک و تحسین پیش ہے۔
امیدِ واثق ہے کہ مستقبلِ قریب و بعید میں بھی اپنے زبان و بیان سے یونہی محفل پہ آشفتگی و شگفتگی بکھیرتے رہیں گے۔
لواری کی بھی کافی چڑھائی اور اترائی ہے۔ خصوصاََ چترال سائیڈ والی اترائی پہ اسی طرح کے بے تحاشا ہیئرپن موڑ ہیں۔ تاہم وہ بابوسر کی اترائی سے عددی اعتبار سے کافی کم ہے۔