نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مرنے کے بعد بھی، وہی آوارگی رہی ! افسوس! جاں گئی نَفَسِ نا رسا کے ساتھ مومن خاں مومن
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مانگا کریں گے اب سے دُعا ہجرِِ یار کی آخر تو دشمنی ہے اثر کو دُعا کے ساتھ مومن خاں مومن
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں، اگر آپ سے جاؤں تو قرار آجائے ! پر یہ ڈرتا ہوں کہ ، ایسا نہ ہو یار آجائے مومن خاں مومن
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہیں سے ڈھونڈھ کرلانا بُتِ کافر کو اے مومن ! طبیعت سیرِ جنّت میں نہیں اُس کے سِوا لگتی مومن خاں مومن
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    واعظ کے ذکرِ مہرِ قیامت کو کیا کہوں ! عالم شبِ وصال کے آنکھوں میں چھا گئے مومن خاں مومن
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بزمِ دُشمن سے نہ اُٹھّے، وہ کسی تدبیر سے ! مِل گئے ہم خاک میں ، محشر تِری تاخیر سے مومن خاں مومن
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پھر دل ہے داغ مطلعِ خورشید دیکھ کر از بسکہ یاد جلوۂ بالائے بام ہے مومن خاں مومن
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اندازہ وہ ہی سمجھے مِرے دل کی آہ کا زخمی جو ہو چُکا ہو کسی کی نگاہ کا خواجہ میر درد
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رکھتا ہُوں ایسا طالعِ بیدار میں ، کہ رات ہمسایہ میرے نالوں کی دولت نہ سو سکا خواجہ میر درد
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تُو اپنے دل سے غیر کی اُلفت نہ کھو سکا ! میں چاہوں اورکو تو یہ مجھ سے نہ ہو سکا خواجہ میر درد
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حیرت مجھے مِلی ہے جو تم کو مِلا ہے حُسن ! دونوں طرف ہیں ایک سی تصویر کے خواص امیر مینائی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بُجھے چراغ جلانا اُسی کو آتا ہے خِزاں میں پُھول کِھلانا اُسی کو آتا ہے وہ سامنے ہو تو، پھر کچھ نظر نہیں آتا دل و نگاہ پہ چھانا اُسی کو آتا ہے متاعِ حُسن کو شرم و حیا کے آنچل میں چُھپا چُھپا کے دِکھانا اُسی کو آتا ہے اُسی کے آنے سے شاخوں پہ پھول آتے ہیں بہار اوڑھ کے آنا ، اُسی کو آتا...
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    :thumbsup2:
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہیں، کوئی ہے انبارِجہاں سر پراُٹھائے کہیں، پاؤں تلے سارا جہاں رکھّا ہُوا ہے ثمینہ راجہ
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب تجھ سے ذراغافِل ٹھہرے، ہر یاد نے دل پر دستک دی جب لب پہ تمھارا نام نہ تھا، ہر دُکھ نے پُکارا اُس دن تھا احمد فراز
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھا ہے اُس کو خلوت وجلوت میں بارہا وہ آدمی، بہت ہی عجیب و غریب تھا عبیداللہ علیم
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چراغ ہُوں‌ کب سے جل رہا ہُوں، مجھے دُعاؤں میں یاد رکھیے جو بُجھ گیا تو سحر نُما ہُوں، مجھے دُعاؤں میں یاد رکھیے وہ بات جو آپ کہہ نہ پائے، مِری غزل میں بیاں‌ ہُوئی ہے میں آپ کا حرفِ مُدّعا ہُوں، مجھے دُعاؤں میں یاد رکھیے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قتلِ عاشق کسی معشُوق سے کچھ دُور نہ تھا پر تِرے عہد سے آگے تو یہ دستُور نہ تھا خواجہ میر درد
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شوق اندیشوں سے پاگل ہُوا جاتا ہے فراز ! کاش یہ خانہ خرابی مجھے بے گھر کردے احمد فراز
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تو چہروں پہ بھی کتبوں کا گماں ہوتا ہے آنکھیں پتھرائی ہُوئی ہیں ، لبِ گویا کیسا احمد فراز
Top