نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گئے تھے ہم بھی جگر ، جلوہ گاہِ جاناں ميں ! وہ پُوچھتے ہی رہے، ہم سے بات بھی نہ ہُوئی جگر مُرادآبادی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں ہر شبِ غم کی سحر ہو، یہ ضروری تو نہیں چشمِ ساقی سے پیو، یا لبِ ساغر سے پیو بے خودی آٹھوں پہر ہو یہ ضروری تو نہیں نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے اُن کی آغوش میں سر ہو، یہ ضروری تو نہیں شیخ کرتا تو ہے مسجد میں خُدا کو سجدے ! اُس کے سجدوں میں اثر ہو...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجھ پہ کُھل جاتی، مِری رُوح کی تنہائی بھی ! میری آنکھوں میں کبھی جھانک کے دیکھا ہوتا ن م راشد
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میری کشتی کو بَھلا موج ڈبو سکتی تھی میں اگر خُود نہ شریکِ کفِ دریا ہوتا ن م راشد
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آئینہ خانے میں اِک عمر رہے محوِ خیال اپنے اندر سے نِکل کر، کبھی دیکھا ہوتا ن م راشد
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تو نے ہر چند زباں پر تو بٹھائے پہرے بات جب تھی کہ مِری سوچ کو بدلا ہوتا ن م راشد
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نغمہ سَرا کچھ غزلوں کے، ہم صُورت گر کُچھ چہروں کے بے جذبۂ شوق سُنائیں کیا ، کوئی خواب نہ ہو، تو بتائیں کیا اطہرنفیس
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب میری غزل کا بھی تقاضہ ہے یہ تجھ سے انداز و ادا کا، کوئی اسلوب نیا ہو اطہرنفیس
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کب عشق کِیا، کِس سے کِیا، جُھوٹ ہے یارو بس بُھول بھی جاؤ، جو کبھی ہم سے سُنا ہو اطہرنفیس
  10. طارق شاہ

    شیر سنگھ ناز دہلوی : زندگی نام ہے جس چیز کا کیا ہوتی ہے ۔

    دلِ پُرغم، ابھی بن جائے دَوائے تسکِیں وہ نظر ڈال، جو مانُوسِ وفا ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صادق القول کی پہچان، یہی بات ہے ناز! دل میں ڈر ہوتا ہے، آنکھوں میں حیا ہوتی ہے ( "بات" میری سوچ، یا خیال کا اخذ کردہ ہے، مُمکن ہے اِس کی جگہ کوئی اور لفظ ہو، ۔۔ کوئی دیکھ لے تو کیا بات ہو ) :)
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سونپی گئی ہر دولتِ بیدار اِسی کو یہ دل جو ہمیں آج بھی ناداں سا لگے ہے ادا جعفری
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لمحاتِ مسّرت ہیں تصوّر سے گریزاں ! یاد آئے ہیں جب بھی، غم و آلام ہی آئے ادا جعفری
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خود اپنا فیصلہ بھی، عشق میں کافی نہیں ہوتا ! اُسے بھی کیسے کر گزُریں ، جو دل میں ٹھان لیتے ہیں فراق گورکھپوری
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ تبسّم تھا، کہ برقِ حُسن کا اعجاز تھا ! کائِناتِ جان و دِل، زیر و زبرہونے لگی حفیظ جالندھری
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہرایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال کوئی ملوُل نہ، ہو کوئی خستہ حال نہ ہو خدا کرے، کہ مِرے اِک بھی ہم وطن کے لیے حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو احمد ندیم قاسمی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شب ہجر کی تلخیاں کچھ نہ پُوچھو نہیں داستاں یہ سُنانے کے قابل یہ ٹُھکرا کے دل پھر کہا مُسکرا کر نہ تھا دل یہ، دل سے لگانے کے قابل جو دیکھا مجھے، پھیر لِیں اپنی آنکھیں نہ جانا مجھے، منہ لگانے کے قابل حفیظ جالندھری
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیٹھا ہوگا کہیں جُھوٹوں میں وہ جُھوٹا بن کر کوئی سچّا بھی اگر جُھوٹ کے اِس دَور میں ہے احمد ندیم قاسمی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نہیں وہ جوکریں خون کا دعویٰ تجھ سے بلکہ پُوچھے گا خدا بھی تو مُکر جائیں گے شیخ ابراہیم ذوق
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بچیں گے رہ گزر یار تلک کیونکر ہم پہلے جب تک نہ دو عالم سے گزرجائیں گے شیخ ابراہیم ذوق
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِلوں میں فرق آئیں گے تعلّق ٹُوٹ جائیں گے جو دیکھا جو سُنا، اُس سے مُکر جاؤں تو بہتر ہے احمد فراز
Top