مجھے خوشی ہے کہ میرے ایک مختصر تبصرے نے آپ کو اس قدر زچ کیے رکھا ہے کہ آپ کئی دن سے اس کیفیت سے نکل نہیں پا رہے۔
اس محفل میں آپ کی بداخلاقی آپ کے غیر متوازن مغز کی از خود ترجمان ہیں۔
تو نیوزی لینڈ کی تاریخ کونسی اچھی ہے۔ یہ وہ ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں شائد سب سے زیادہ سیمی فائنل ہارے ہیں۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ جنوبی افریقہ کی بجائے نیوزی لینڈ کو بھارت کے مقابلے میں کمزور حریف سمجھتے ہیں۔ :)
او بھائی دھاگہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ہے اور یار لوگ جنوبی افریقہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔ :)
ویسے آپ لوگ بھارت کو فائنل میں کیوں نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ آخر کو وہ ورلڈ چمپئین ہیں۔ :)
چلو خلاصی ہوئی۔
بیس برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ ہارنے کا کچھ خاص دکھ نہیں ہوا۔
سیمی فائنلز مزے کے ہونگے۔ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو دیکھنے کی خواہش ہے۔ :)
برطانیہ میں کم از کم میچ دیکھنے تک باآسانی رسائی ہوگی۔
یہاں تو یہ بھی آسان نہیں۔ نیٹ پر کوئی سائٹ مل گئی تو کچھ جھلک دیکھ لی ورنہ کرک انفو کی کمنٹری پر ہی گذارا ہے۔ :)
ویسے میں نے ورلڈکپ دو ہزار گیارہ سے اب تک کرکٹ کا کوئی میچ نہیں دیکھا۔
آج کل تو ویسے بھی سہولت نہیں۔ پھر یہ میچ جب شروع ہوتے ہیں تو ہمارے ہاں آدھی رات ہوتی ہے۔ :)