نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سراپا عشق ہُوں میں، اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے جدھر جاتے ہیں یہ بادل، اُدھر جاؤں تو بہتر ہے ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے احمد فراز
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کس قدر آگ برستی ہے یہاں خلق شبنم کو ترستی ہے یہاں صرف اندیشۂ افعی ہی نہیں پُھول کی شاخ بھی ڈستی ہے یہاں رُخ کدھر موڑ گیا ہے دریا اب نہ وہ لوگ نہ بستی ہے یہاں زندہ درگور ہُوئے اہلِ نظر کس قدر مُردہ پرستی ہے یہاں زیست وہ جنسِ گراں ہے کہ فراز موت کے مول بھی سَستی ہے یہاں احمد فراز
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آج کیا دیکھ کے بھر آئی ہیں تیری آنکھیں ؟ ہم پہ اے دوست یہ ساعت تو ہمیشہ گزری احمد فراز
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خیالِ یار، ہی درماں غمِ فرقت کی زخموں کا ! کہ بیتے ساتھ لمحوں سے، یہ مرہم ڈھونڈ لیتا ہے شفیق خلش
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رہے یوں ناز اپنے ذہن پر، لاحق غموں میں بھی ! خوشی کا اِک نہ اِک پہلوُ یہ تاہم ڈھونڈ لیتا ہے شفیق خلش
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرے خونِ ناحق پہ اب وہ تُلے ہیں جو تھکتے نہ تھے لے کے میری بَلائیں شفیق خلش
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ جو کہتے ہیں تجھے آگ لگے ! مژدۂ وصل سُناتے ہیں مُجھے مومن خاں مومن
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل و نِگاہ پہ کِس طور کے عذاب اُترے وہ ماہتاب ہی اُترا، نہ اُس کے خواب اُترے کہاں وہ رُت کہ جبینوں پہ آفتاب اُترے زمانہ بیت گیا اُن کی آب و تاب اُترے پروین شاکر
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیسے چھوڑیں اُسے تنہائی پر حرف آتا ہے مسیحائی پر اُس کی شہرت بھی تو پھیلی ہر سُو پیار آنے لگا رُسوائی پر ٹھہرتی ہی نہیں آنکھیں جاناں ! تیری تصویر کی زیبائی پر رشک آیا ہے بہت حُسن کو بھی قامتِ عشق کی رعنائی پر سطح سے دیکھ کے اندازے لگیں آنکھ جاتی نہیں گہرائی پر ذکر آئے گا جہاں بھونروں کا...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سمجھاتے قبلِ عشق، تو مُمکن تھا بنتی بات ! ناصح غریب، اب ہمیں سمجھانے آئے ہیں خُماربارہ بنکوی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب جا کے آہ کرنے کے آداب آئے ہیں دُنیا سمجھ رہی ہے کہ ہم مُسکرائے ہیں خُماربارہ بنکوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب آس ہے، نہ کوئی تمنّا، نہ جستجُو باقی نہیں ہیں زیست میں، آثار زیست کے کیا زندگی کا رنگ ہو، جانے ہمارے بعد ہم آخری امِیں ہیں ، طرحدار زیست کے مشتاق عاجز
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زیست آزار ہُوئی جاتی ہے سانس تلوار ہُوئی جاتی ہے جسم بیکار ہُوا جاتا ہے رُوح بیدار ہُوئی جاتی ہے کان سے دل میں اُترتی نہیں بات اور گفتار ہُوئی جاتی ہے ڈھل کے نِکلی ہے حقیقت جب سے کچھ پُراسرار ہُوئی جاتی ہے اب تو ہر زخم کی منہ بند کلی لبِ اظہار ہُوئی جاتی ہے پُھول ہی پُھول ہیں...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وقت کے کتنے ہی رنگوں سے گزرنا ہے ابھی زندگی ہے تو کئی طرح سے مرنا ہے ابھی کٹ گیا دن کا دہکتا ہُوا صحرا بھی تو کیا رات کے گہرے سمندر میں اُترنا ہے ابھی ذہن کے ریزے تو پھیلے ہیں فضا میں ہر سُو جسم کو ٹُوٹ کے ہر گام بِکھرنا ہے ابھی کون ہے جس کے لئے اب بھی دھڑکتا ہے دل کس کو اِس اُجڑے جزیرے میں...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آکاشوں کے پاتالوں کے دل کا چورنکالا کس نے خالی تھا بھر کر چَھلکایا اِس جیون کا پپیاله کس نے فراق گورکھپوری
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے بعد کوئی نہیں مِلا، جو یہ حال دیکھ کے پُوچھتا مجھے کِس کی آگ جُھلس گئی، مِرے دل کو کِس کا مَلال تھا احمد ندیم قاسمی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِلوں کا سوز تِرے رُوئے بے نقاب کی آنچ تمام گرمئ محفِل ، تِرے شباب کی آنچ فراق گورکھپوری
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر سُو ، بہار نے ، پھیلائے لاکھ رنگ ! تسکینِ سنگ صرف مِرے خُوں کا رنگ تھا عنبرامروہوی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خود روشنی سمجھ نہ سکی آج تک یہ بات ! کیوں شعلۂ چراغ ، حریفِ پتنگ تھا عنبرامروہوی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ حُسن کیا ہے حُسن، جو خاطر نشیں نہ ہو کِس کام کا وہ نام ، جو نقشِ نگِیں نہ ہو امیر مینائی
Top