پوری دنیا سے بی بی سی کے قارئین نے ہوا میں پرواز کے موضوع پر دلچسپ تصاویر بھیجی ہیں۔
آسمان میں کرتب دکھاتے فوجی طیارے۔۔۔ یہ تصویر ہمیں ڈیوڈ چک نے بھیجی ہے۔
بہ شکریہ بی بی سی اردو
فوٹوگرافر ٹونی بیک انٹارکٹک کے آس پاس کے جزائر کی زندگي کو قریب سے دیکھنے کے لیے جنوبی جارجیا کے جزیرے کے دورہ پر تھے جس دوران انہوں نے ان خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔ یہ تمام تصاویر ٹونی بیک اور بارکرافٹ میڈیا کی ہیں۔
ساحل سمندر پر چونکہ لیپرڈ سیل اور اورکاس جیسے کئی ديگر جانور بھی ہوتے ہیں جو پینگوئن کا شکار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فر والے سیلز بھی ان پینگوئن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اس لیے یہ ان سے بچتے بچاتے زندگی گزارتے ہیں۔
جب بچے تھوڑے بڑے ہوجاتے ہیں تو والدین انہیں دوسرے بچوں کے ساتھ اکیلا چھوڑ کر خوراک کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور پھر ساحل پر سردیوں میں واپس آتے ہیں، اس دوران بچوں کو مشکل سے ہی کچھ کھانے کو مل پاتا ہے۔
کنگ پینگوئن اپنے بچوں کے لیے مثالی والدین ہوتے ہیں، ماں باپ میں ایک اگر ان کی حفاظت پر مامور ہوتا ہے تو دوسرا خوراک کی تلاش میں چار سو کلو میٹر تک کا سفر کرتا ہے۔
ہزاروں کنگ پینگوئن پر مشتمل جُھنڈ پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں ایک ساتھ اِس انداز سے چلتے ہیں جیسے چھوٹے چھوٹے تین فٹ کے فوجی ایک ساتھ مارچ کر رہے ہوں۔
بالغ کنگ پینگوئن کے سروں پر پیلے رنگ کے پروں کا ایک امتیازی نشان ہوتا ہے چنانچہ بچوں اور بڑوں کے ایک ساتھ جمع ہونے سے رنگوں کا یہ امتزاج ایک انوکھا منظر بناتا ہے۔
کنگ پینگوئن کو انڈے سینے اوربچوں کی پرورش میں تقریبا چودہ ماہ کا عرصہ لگتا ہے، یہ سرد ترین علاقہ ہے اور سردی سے تحفظ کی خاطر پینگوئن کے چوزں کی جلد کے اوپر پروں کی ایک موٹی پرت ہوتی ہے۔
جنوبی جارجیا کے علاقے کے ساحلوں پر پہنچتے ہی آپ پینگوئن کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حیران رہ جائیں گے، حد نظر تک آپ کو بس پینگوئن ہی نظر آئیں گے۔
بہ شکریہ بی بی سی اردو
واشنگٹن …دنیا کے چند بڑے گلا بی ہیروں میں سے ایک نا یاب گلا بی ہیر ا نیو یارک میں تین کر وڑ نو ے لاکھ ڈالر سے زائد قیمت میں نیلام ہو گیا ہے ۔ چونتیس اعشا ریہ چھ قیراط کے ہیرے کی یہ قیمت کسی بھی زیورکی لگا ئی جا نے والی دوسری سب سے بڑ ی بولی ہے ۔ پرنسی ہیرے کے نا م سے جانا جا نے والا یہ ہیراتین...