اور ایک اور شعر بھی یاد آیا ، جو غالباً شاہ صاحب سے ہی اسی قراءت میں سنا تھا...........
آنکھوں میں دم رکا ہے کسی کے لیے ضرور
ورنہ مریض ہجر کو مرجانا چاہیے
شاہ صاحب کی پڑھی غزل شریک محفل کریں تو واقعی ہی لطف آ جائے............:)
کلاسیک...........
اسی زمین میں استاد قمر جلالوی کی ایک غزل تھی، جس کا ایک شعر یاد آ رہا ہے..........
وعدہ تھا ان کا رات کے آنے کا اے قمر
اب چاند چھپ گیا، انہیں آ جانا چاہیے
اگر کسی کو میسر ہو تو مکمل غزل یہ بھی شریک محفل فرمائیے...............................
اللہ تعالیٰ آپ کو ہنستا مسکراتا .............اور یونہی مسکراہٹیں بکھیرتا رکھے .............اور محفل بھی یونہی سدا بسی رہے............علم و محبت کے موتی لٹاتی رہے چہار سو...........................:rainbow: