جان و جہان مسیح، داد کہ دل ہے جریح
؎نبضیں چھٹیں دم چلا تم پہ کروڑوں درود
اف وہ رہ سنگلاخ، آہ یہ پا شاخ شاخ
اے مرے مشکل کشا تم پہ کروڑوں درود
تم سے کھلا باب جود،تم سے ہے سب کا وجود
تم سے ہے سب کی بقا تم پہ کروڑوں درود
خستہ ہوں اور تم معاذ،بستہ ہوں تم ملاذ
آگے جو شہ کی رضا تم پہ کروڑوں درود...