"" مسخریاں""
۰۰۰۰ نغمانہ چچی کو نہ جانے کیوں مزاحیہ شاعروں سے اللہ واسطے کا بیر تھا، اکثر دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے گویا ہوتیں کہ " اے یہ موئے مزاحیہ شاعر گھر کی عزت سرعام نیلام کرتے پھرتے ہیں۔ گھر میں چاہے اللہ میاں کی گائے باندھ رکھی ہو مگر موئے اپنے کلام میں ایسا نقشہ کھینچتے ہیں گویا چنگیز خان...