چار سُو ہے ہُو کا عالم شہر میں
فاختہ کا روز ماتم شہر میں
ساری مخلوقات سے افضل مگر
کر رہا ہے قتلِ آدم شہر میں
مست طوفان، گھپ اندھیری رات میں
بانٹ لیں صبحِ ضیاء ہم شہر میں
ہے تقاضا گلشنِ بے نور کا
عام کردو پھول شبنم شہر میں
ابنِ آدم کو کہاں لے جائیں ہم
گولیاں، بارود، ایٹم شہر میں
دشت میں پھر کِھل...
السلام علیکم و رحمتہ اللہ!
میرا نام حمید عزیز آبادی ہے۔ تعلق کوئٹہ، بلوچستان سے ہے۔ پیشے میں ایری گیشن میں سرکاری ملازم ہوں۔ براہوئی ادب کے شاعری صنف سے زیادہ تعلق ہے۔ اردو میں بھی میرے چند اشعار شائع ہوئے ہیں۔ میری دو شاعری کی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں، اور ایک تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔