بے مثال آقا
ازقلم : محمد حسین مشاہد رضوی
غم نے کیا ہے یہ حال آقا
دل ہوگیا پائمال آقا
ہر عادتِ بد مری چھڑادیں
کردیں مجھے خوش خصال آقا
واللہ! میں ہوں غلام جس کا
وہ میرا ہے ’’بے مثال‘‘ آقا
ہیں شمس و قمر بھی آپ کے محکوم
آپ کے ہیں ماہ وسال آقا
قبضہ میں خدا نے دے دیا ہے
ہے جس قدر مُلک و...
شمعِ عشقِ رسول ﷺ
کلام: محمد حسین مشاہدرضوی
خیالِ غیر کا نہ ہو گزر کبھی دل میں
مرے خدا ہو تری یاد ہی بسی دل میں
ترے ہی نُور سے تابندگیِ عالم ہے
مٹا کے ظلمتیں تو بخش روشنی دل میں
مٹا مٹا دے مری ساری عادتیں بیکار
تو ڈال ڈال دے عرفانِ بندگی دل میں
عیاں عیاں میں تو مضمر نہاں نہاں میں عیاں
عیاں...
وسائل بخشش ۔۔۔ایک تعارف
تحریر: محمد ثاقب قادری ضیائی
پیش کش: ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی
وسائل بخشش (۱۳۰۹ھ) اُستاد زمن، شہنشاہ سُخن برادرِ اعلی حضرت مولانا حسن رضا خان حسنؔ برکاتی بُوالحسینی بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف ہے جس میں حضور غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی...
ذوقِ نعت، از : مولانا حسن رضا بریلوی کااجمالی تعارف
تحریر: محمد ثاقب رضا قادری
مرکزا لاولیاء لاہور، پاکستان
پیش کش: ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
’حسن رضا بریلوی‘ جہانِ شعروسخن کا ایک مشہور اور دنیائے علم واَدب کا ایک مظلوم نام ہے۔ یہ نام...
نعت میں ضمائر کا استعمال
ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی
نعت گوئی کے فن میں ضمائر یعنی ’تو ‘ اور ’تم‘ کا استعمال اور ان کے مراجع کا تعین ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ضمائر کا استعمال حد درجہ سلیقہ اور قرینہ کا متقاضی ہے اس لیے کہ ضمائر کے استعمال میں اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کون سی ضمیر کس...
دکھا دے ارضِ حرم یارب
ازقلم : محمد حسین مشاہدرضوی
دکھا دے ارضِ حرم یارب
مدینہ رشکِ ارم یارب
میں دیکھوں روضۂ خیرِ بشر
مِٹا فرقت کا غم یارب
رہے روز افزوں عشقِ نبی
نہ ہو دل سے یہ کم یارب
عنایت تیرے پیارے کی
ہو تیرا فضل و کرم یارب
ترے بندوں پہ ہر لمحہ
فزوں ہے جَور و ستم یارب
دعا ہے ربِّ جہاں تجھ...
خدایا! عشقِ حبیب دیدے
ازقلم: ڈاکٹر مشاہد رضوی
مِٹا کے دل سے خیالِ ہستی ، خدایا! عشقِ حبیٖب دیدے
کٹے یہ سر نامِ مصطفیٰ پر ، تو ہم کو ایسا نصیٖب دیدے
نگاہِ باطل میں تیغِ بُرّاں ، ہوں اپنوں میں نرم ومعتدل ہم
جلال دے ، اُنس وپیار بھی دے ، شعورِ فہمِ رقیٖب دیدے
مٹا کے دل سے تو داغِ فُرقت ، تمنا...
نظیر اکبرآبادی -عوامی مقبولیت کے پسندیدہ شاعر
٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی مالیگاؤں
نظیر اکبرآبادی :مختصرحالاتِ زندگی
نظیرؔ اکبرآبادی کا پورا نام ولی محمد تھا۔ اکبرآباد کے ایک شریف گھرانے میں نظیر اکبرآبادی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کے والد سیّد محمد فاروق عظیم آباد کے نواب کے...
نظیر اکبرآبادی کی شاعری میں مناظر قدرت کی عکاسی
٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی مالیگاؤں
بنیادی طور پر نظیرؔ ایک عوامی شاعر ہیں اس لئے ان کی شاعری میں جہاں قدرتی مناظر کا عکس دکھائی دیتا ہے وہیں عرس، میلوں اور تہواروں کے مناظر بھی پیش کئے گئے ہیں۔ ان کی مشہور نظم ’’برسات کی بہاریں‘‘...
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ
کے تجدیدی کارنامے اور علوم و فنون کی فہرست
ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی
علم تاریخ نے اپنے دامن میں اچھی اور برُی ہر دوصفت کی حامل شخصیات کو سمیٹ کر پناہ دی ہے اس طرح انہیں زمانے کی دست برد اور شکستگی سے محفوظ کردیا ہے تاکہ آئینہ تاریخ میں ماضی کے عکس و...
سرکار ﷺ کا جلوہ --نعتیہ ادب میں ایک دل کش اضافہ
ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی، مالیگاؤں
محترم جناب حافظ و قاری مولانا محمد اسماعیل یارعلوی( متوطن مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر) کو میں اپنے بچپن سے جانتا ہوں ۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے جب میں تیسری جماعت میں زیر تعلیم تھا ، سید آل مصطفیٰ چوک ، اسلام...
"چمنِ طیبہ سنبل جو سنوارے گیسو "
از:علامہ شبنمؔ کمالی، دربھنگہ ( ماہ نامہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف، مارچ 1990ء ص24)
دائرے بن گئے آنکھوں کے تمہارے گیسو
جب تصور نے خیالوں میں اتارے گیسو
رُخ ہے والشمس تو واللیل ہیں پیارے گیسو
کتنے محبوب ہیں خالق کو تمہارے گیسو
رشکِ گلزارِ ارم بن گئی بزمِ ہستی...