دور سے نظر آتے سگنل کی بتی پیلے ہوتے ہی ٹریفک کی روانی سست ہونا شروع ہوگئی اور سگنل کے لال ہونے تک ٹریفک مکمل طور پہ رک چکا تھا. میں نے بھی گاڑی روکی اور ہینڈ بریک کھینچ کر گاڑی کی سیٹ سے ٹیک لگاکر بیٹھ گیا. اسی دوران میری گاڑی کے اطراف اور بھی کئی گاڑیاں، رکشہ، موٹر سائکلیں یکے بعد دیگرے...