جہاں تک انڈین فلموں کا تعلق ہے وہ ہندی میں ہوتی ہیں۔ ہندی کا علیحدہ رسم الخط ہے۔ اور بولنے میں اردو کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔
صرف بولنا زبان دانی نہیں کہلاتا۔
ویسے یہ خام خیالی معلوم نہیں کیسے پھیلی کہ بیرونِ ملک پاکستانی بچے اردو فلموں سے سیکھتے ہیں۔ بچے زبان اپنے ماں باپ سے ہی سیکھتے ہیں...
تیل کی دولت کی بات کرنا تو آسان ہے، مگر جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ استعماری قوتوں نے آزادی تیل والے ملکوں میں اپنے گماشتے بٹھا کر ہی دی تھی۔ ان میں صرف ایرانی ہی انقلاب برپا کر سکے۔ عرب تیل اصل میں امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہے۔ آپ لوگ جانتے ہی ہیں کہ امریکہ میں سرکار کی حیثیت سرمایہ کاروں اور سود...
منہاجین نے ایجادات کے ناموں کا مسلئہ اٹھایا ہے۔ اس میں واقعی کچھ اصطلاحات من و عن ہی اردو میں شامل ہونگی۔ مگر میری تجویز ہے کہ ایسی اصطلاحات کے ہجے کرتے وقت انہیں اردو میں ڈھال لیا جائے جو کہ قُدماء کا طریقِ کار رہا ہے۔ مثلاً برطانیہ اور بریٹن۔ انہی خطوط پر "کمپیوٹر" کی بجائے، میں "کمپوٹر"...
منیر بھائی، اس طرح کی کہانیاں لکھو گے تو خفیہ والے پکڑ کر لے جائینگے اور تفتیش کرینگے کہ ملزم "بومبر" کا نام پتہ بتاؤ۔ کب سے جانتے ہو؟ دنیا کے کسی کے ملک میں بھی رہتے ہو، آج کل سب جگہ یہی حال ہے۔
حکمرانوں کی بدطینتی کے علاوہ بے عقلی کا بھی رونا ہے۔ ایسے لوگ تو گدھا گاڑی چلانے کے قابل بھی نہیں۔ منہاجین، تمھارے انتخاب میں بھی وزن ہے، کہ قوم میں اگر دم ہو تو وہ ان لوگوں کو درست کر دے۔ مگر آج کی دنیا میں ہر جگہ یہ حال ہے کہ قومیں اپنے "حکمرانوں" کی غلام بن کر رہ گئی ہیں۔
ارتقاء
بہت سے موضوعات پر "گپ شپ" کے اندر بات چیت ہو سکتی ہے۔ اس میں سیاست، نظریاتی، وغیرہ شامل ہیں۔ جب آپ محسوس کرو کہ گپ شپ میں ایک خاص موضوع پر بہت کچھ لکھا جا رہا ہے تو اس کی علیحدہ صنف بنا دو۔ شروع میں بہت سے فورم بنا دینا جہاں کوئی کچھ نہیں لکھ رہا ہو گا مفید نہیں۔ دوسرے الفاظ میں چوپال کو...
"گوشہ خواتین" کا فورم ختم کر دیں، اس سے کوئی اچھا تاثر نہیں اُبھرتا۔ یہ نیٹ مزاج کے منافی ہے۔ اگر واقعی خواتین نے خفیہ گفتگو کرنا ہوتی تو بازار میں تو کرنے کا تُک نہیں بنتا۔