ایک زمانہ تھا کہ میں نوکیا کا دیوانہ ہوا کرتا تھا، نوکیا کی این سیریز، کیا زبردست موبائل تھے۔ جب نوکیا این 73 دیکھا پہلی بار تو اسکا کیمرہ رزلٹ دیکھ کر میں تو حیران ہی رہ گیا۔ پھر نوکیا این 85 بھی خریدا اور خوب استعمال کیا۔ مگر پھر انڈرائد کے آپریٹنگ سسٹم کے آنے کے بعد نوکیا فلاپ ہونا شروع ہوا...