بھلاتا ہوں پھر بھی وہ یاد آرہے ہیں
وہی چاھتے ہیں میں کیا چاہتا ہو ں
تیرے وصل کی تاب کیا لا سکو ں گا
تعلق فقط دور کا چاہتا ہو ں
رہوں ذکر و طاعت میں ھر دم الہی
یہی عمر بھر مشغلہ چاہتا ہو ں
نہ دم بھر رہوں یاد سے تیری غافل
یہ توفیق اب اے خدا چاہتا ہوں
میں کب تک پھروں در بدر مارا مارا
ترے در پہ...